مختلف شہروں میں موسم کے رنگ سہانے، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے کئی شہروں میں ابر رحمت ہوئی۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی، مری میں بھی بادل برسے، پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بادل برسے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعلی ایپ میں سرمایہ کاری، گلگت بلتستان کے سینکڑوں لوگوں کے پونے چار ارب روپے ڈوپ گئے
whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر گلگت بلتستان سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ہنزہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ بلتستان سے بھی کئی لوگ لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ آج جمعرات کے روز یہ ایپ اچانک بند ہو گئی ہے اور سینکڑوں لوگوں کے 3 ارب 90 کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔ ایپ کے نامعلوم مالک کی جانب سے ٹیلی گرام پر ایک گروپ بنایا ہوا تھا جس میں یہ سرمایہ کاری کی ہدایات دیتا رہتا تھا۔ اس گروپ میں 22 ہزار لوگ ایڈ تھے۔