کے کے ایچ، شاہراہ بلتستان اور شندور روڈ پر ریسکیو سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ جی بی نے ہدایت کی کہ شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جی بی کے سیاحتی مقامات اور شاہراہ قراقرم کے ضروری مقامات پر ریسکیو 1122 سنٹرز کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان دور افتادہ اور مشکل علاقہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک حادثات اور طبی امداد کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ، صوبائی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہراہ قراقرم ریسکیو 1122
پڑھیں:
کنگ سلمان ریلیف کی گلگت بلتستان میں رمضان کے لیے 5,000 فوڈ باسکٹس کی تقسیم
اس حوالے سے جاری سرکاری بیان کے مطابق فوڈ باسکٹ پروجیکٹ پاکستان کے تحت، کنگ سلمان ریلیف مستحق خاندانوں میں 5,000 فوڈ باسکٹس تقسیم کر رہا ہے۔ یہ تقسیم دیامر، استور، غذر، ہنزہ، شگر اور نگر میں کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے گلگت بلتستان کے چھ اضلاع میں رمضان کے لیے فوڈ باسکٹ تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری سرکاری بیان کے مطابق فوڈ باسکٹ پروجیکٹ پاکستان کے تحت، کنگ سلمان ریلیف مستحق خاندانوں میں 5,000 فوڈ باسکٹس تقسیم کر رہا ہے۔ یہ تقسیم دیامر، استور، غذر، ہنزہ، شگر اور نگر میں کی جا رہی ہے۔ ہر 95 کلوگرام وزنی فوڈ باسکٹ میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی اور 5 کلو دال چنا شامل ہے۔ یہ تقسیم گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکام اور کنگ سلمان ریلیف کے عملدرآمدی شراکت دار، پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے۔ تا کہ ضرورت مند افراد کو بنیادی غذائی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ بیان کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر اپنی انسانی ہمدردی کی خدمات کے ذریعے رمضان المبارک میں مستحق افراد کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔