رہنماؤں نے کہا ہم مسلم لیگ نون کو صوبے میں پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک آمر دماغ اناپرست شخص نے پارٹی کو تباہ و برباد کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین اور کارکنان نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔اس موقع پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانی صنم فریاد، وزیر اعلی کے سپیشل کوآرڈینیٹر شرف الدین فریاد، سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین، سابق صوبائی وزیر بشارت اللہ، مسلم لیگ نون کے سنئیر رہنما بشیر احمد خان، سنئیر رہنما قاری وزیر صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔    اس موقع پر مسلم لیگ کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے انجینر محمد انور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچا موجود نہیں ہے، کچھ لوگ خود کو صوبائی صدر کہتے ہوئے پارٹی کی تذلیل کر رہے ہیں، پارٹی دستور کے مطابق صوبائی عہدیداروں کی مدت ختم ہوئی ہے، انجینر محمد انور نے کہا کہ ہم کسی جعلی صدر کی قیادت کو نہ اس سے پہلے تسلیم کیا ہے نہ اب کریں گے، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان میں پارٹی اختلافات کا اصولی حل نکالیں لیکن اب تک مرکز کو گلگت بلتستان کی جماعت کی بہتری میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی ہے    رہنماؤں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کی نئی تنظیم سازی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھاتے ہوئے جماعت کو تطہیر عمل سے گزارا جائے اور جماعت کے کسی بھی دوسرے رہنما کو صوبائی صدر بنایا جائے تاکہ مسلم لیگ نون بھرپور طاقت اور اتحاد کے ساتھ آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکے۔ رہنماوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون کی گلگت بلتستان میں اس وقت حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں ہے اور نہ ہی صوبے میں کسی دوسرے جعلی صدور کو ہم مانتے ہیں، ہم قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔   رہنماؤں نے کہا ہم مسلم لیگ نون کو صوبے میں پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک آمر دماغ اناپرست شخص نے پارٹی کو تباہ و برباد کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا ہر کارکن عزیز ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی میں اتحاد برقرار ہو، بہت جلد جماعت کی اعلی قیادت کو ایک دفعہ پھر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کے اندرونی معاملات اور اختلافات سے آگاہ کرتے ہوئے پارٹی کو تمام اسٹک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مزید منظم کریں گے، گلگت بلتستان میں آنے والا دور مسلم لیگ نون کا ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون میں مسلم لیگ نے کہا کہ

پڑھیں:

شب معراج:مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی زیب النساء اور جاوید اقبال بٹ کی مسجد نبوی میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں۔

مدینہ منورہ !!(نمائندہ نوائے وقت) مسجد نبوی میں 27 رجب   شب معراج کے موقع پر  مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب  زیب النساء  اور جاوید اقبال بٹ کی فیملی اور پاکستانی سمیت  کیمونٹی  نے اس مبارک رات کو عبادت اور دعاوں میں گزاری  اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام پاکستان  کے لئے  بھی  دعائیں  کیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور قائدمحترم میاں نواز کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم  محمد اسحاق ڈار،  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی قیادت میں  ملک کی منزل اور سمت کا تعین ھو چکا ھے اور ترقیاتی کاموں کہ ساتھ تعلیم صحت  روزگار، زراعت   معاشی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔    اللہ تعالی سے دعا ہے ملک عزیز امن کا گہوارہ بن جائے اور امان و امان کا بول بالا  رہے۔ آمین

متعلقہ مضامین

  • جی بی کے آنے والے انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں،امیرمقام
  • انجینئر انور گروپ کی امیر مقام سے ملاقات، جی بی میں پارٹی معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ یورپی یونین کا وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
  • مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
  • گلبر خان کی قیادت میں گلگت بلتستان میں علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے کوششیں شروع
  • علی امین بمقابلہ عاطف خان گروپ: صوبائی صدارت جانے کے بعد کیا وزیراعلیٰ کی پوزیشن کمزور ہوگئی؟
  • گلگت بلتستان میں اگلی حکومت نون لیگ بنائے گی، امیر مقام
  • شب معراج:مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی زیب النساء اور جاوید اقبال بٹ کی مسجد نبوی میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں۔
  • گنڈاپور کو مخالف دھڑے کی صوبے میں بیڈگورننس ‘ کرپشن کی شکایت پر ہٹایا