محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری: خواجہ آصف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے چند مقامات پر کا امکان ہے علاقوں میں اضلاع میں کے بیشتر
پڑھیں:
کراچی میں موسم بدستور گرم رہنے کا امکان
— فاائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔
شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔