Islam Times:
2025-04-12@23:38:49 GMT

جی بی کے 100 اساتذہ کو وفاقی سطح پر تربیت دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

جی بی کے 100 اساتذہ کو وفاقی سطح پر تربیت دینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایک اہم تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے 100 اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایک اہم تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے 100 اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پورے خطے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا بھی ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 10، 10 منتخب اساتذہ کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں اپنے متعلقہ اضلاع میں دیگر اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ اس تربیت میں جدید تدریسی طریقۂ کار نصاب کی بہتری طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔ وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا کہنا تھا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور جب تک ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقی پر توجہ نہیں دی جائے گی تعلیم میں بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام گلگت بلتستان میں تعلیمی اصلاحات کی جانب ایک مؤثر اور نتیجہ خیز قدم ثابت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور آئندہ بھی ایسے مزید تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خطے میں تعلیم کا معیار عالمی سطح سے ہم آہنگ ہو سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر تعلیم اساتذہ کو جائے گی

پڑھیں:

ججز تقرری کیس، گلگت بلتستان حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

رپورٹ کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت ججز کی تقرری کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت ججز کی تقرری کرے گی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ججز کی تقرریوں میں ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔ عدالت نے باقی تمام درخواستوں پر سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کے وکلاء نے 16 اپریل سے عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
  • ججز تقرری کیس، گلگت بلتستان حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق بڑی پیشرفت
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
  • حکومت کا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری پر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ
  • اہل تشیع کو تعلیمی نصاب کے متعلقہ اداروں میں نمائندگی دی جائے، علامہ مقصود ڈومکی
  • گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا میرٹ پر سماعت کا فیصلہ