Islam Times:
2025-03-21@08:11:15 GMT

حکومت ڈنکے کی چوٹ پر اپنی مدت پوری کریگی، شمس لون

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

حکومت ڈنکے کی چوٹ پر اپنی مدت پوری کریگی، شمس لون

وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی بیروزگار، جعلی باتوں کا ماہر اور جیب میں پیسوں کی پوزیشن دیکھ کر عہدے بانٹنے والے حفیظ الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ حکومت ڈنکے کی چوٹ پر اپنی مدت پوری کرے گی۔ ایک بیان مین انہون نے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیروزگار، جعلی باتوں کا ماہر اور جیب میں پیسوں کی پوزیشن دیکھ کر عہدے بانٹنے والے حفیظ الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 بندوں کو ایک کمرے میں جمع کر کے گلہ پھاڑ پھاڑ کے جو بازاری زبان استعمال  کی اس سے مکمل واضح ہوتا ہے کہ موصوف کو اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی کشتی کے آخری ہچکولے نظر آنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی جعلی انا، جعلی سوچ، جعلی باتوں اور جھوٹے انداز سے موصوف نے نون لیگ کو گلگت بلتستان سے مکمل صفایا کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی۔ اپنی جھوٹی انا خود نُمائی اور کرسی کی ہوس میں حفیظ الرحمن نے بنگلہ دیش کی طرح گلگت بلتستان کی نُون لیگ کو دولخت کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان حفیظ الرحمن

پڑھیں:

حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی خلیج تھی، جمہوریت کی خاطر ہم اکٹھے بیٹھے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کر لیا ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ تحریک سے پہلے حکومت نے مذاکرات کی پیش کش کی تو کیا قبول کریں گے؟

اس پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے؟ پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پہلے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے پاس ہے کیا؟

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیا
  • بے لگام مسخروں کے ذریعے شہید سیف الرحمن کی برسی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، فیض اللہ فراق
  • جی بی کے عوام جانبدارانہ رویوں، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں، ثوبیہ مقدم
  • وزیر اعظم 25 مارچ کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے
  • محکمہ فنانس نے قوانین کی غلط تشریح کی، مالی بے ضابطگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، سپیکر جی بی اسمبلی
  • سیاسی قیادت کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا، مولانا فضل الرحمن
  • حکومت علماء کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی، مفتی ولی الرحمن
  • سیکرٹری جی بی اسمبلی کیخلاف اختیارات کے بغیر الائونس دینے کی تحقیقات کا حکم
  • گلگت بلتستان میں جاری مظالم اور وارداتوں پر تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا، کاظم میثم