— فائل فوٹو

 آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 استور میں گزشتہ رات سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 بالائی علاقوں میں مسلسل رابطہ سڑکیں بند ہونے سے اشیائے خور و نوش کی قلت ہوگئی ہے، کئی مقامات پر 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

 اکثر رابطہ سڑکیں بند ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں سوات، دیر بالا، مردان سمیت اکثر شہروں میں بارش ہو رہی ہے، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری نے نظارے دلکش کر دیے ہیں۔

ادھر آزاد کشمیر میں بھی سیاحتی مقامات پر گزشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کوئٹہ، چاغی، سوراب، قلعہ عبد اللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب اور شیرانی میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ وسطی، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت موسم سرد جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔

قلات میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سبی میں 14، خضدار میں15، پنجگور میں 18 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش

پڑھیں:

ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی وضاحت

بیان کے مطابق سخت مالی دباؤ کے باوجود زیر علاج تقریباً 450 مریضوں کو مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج جاری رہے گا۔ تاہم بجٹ کی کمی کے باعث 12 فروری 2025ء سے نئے مریضوں کے اندراج کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج کی معطلی کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان نے وضاحت جاری کر دی۔ ایک بیان میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں گردش کرنے والی ان خبروں کی وضاحت کرنا چاہتا ہے، جن میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج کی معطلی کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ گلگت بلتستان حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے، جو غریب مریضوں کو زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس فنڈ کا قیام 2020ء سے لے کر اب تک، 1300 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، جن میں جگر اور گردے کی پیوندکاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کینسر اور دل کے علاج شامل ہیں۔ اب تک اس پروگرام کے تحت 84 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ بیان کے مطابق مالی سال 2024-25ء کے دوران اب تک تقریباً 325 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ اسپتالوں کو 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

تاہم، مریضوں کی بڑی تعداد اور مہنگے علاج کی وجہ سے یہ فنڈ اس وقت 25 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے نئے مریضوں کو قبول کرنا عارضی طور پر ممکن نہیں ہے۔ محکمہ صحت واضح کرنا چاہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ زیر علاج مریضوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ سخت مالی دباؤ کے باوجود زیر علاج تقریباً 450 مریضوں کو مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج جاری رہے گا۔ تاہم بجٹ کی کمی کے باعث 12 فروری 2025ء سے نئے مریضوں کے اندراج کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم گلگت بلتستان حکومت اس فنڈ کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور نئے مریضوں کے علاج کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز کے حصول کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ درست معلومات کے لیے سرکاری بیانات پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ محکمہ صحت صورتحال کی بہتری کے مطابق بروقت اپڈیٹس فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد
  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
  • ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • پنجاب اور کے پی میں آج سے بارش کا امکان، سلسلہ کب تک رہے گا؟
  • تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • پورا ہفتہ بارشیں اور شدید برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی وضاحت