گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ڈٹ جائیں، علامہ راجہ ناصر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم ایشوز اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔ عوام منظم ہو کر زیادتیوں کا مقابلہ کریں۔ عوام کی اپنی آزاد کردہ سرزمین کے قدرتی وسائل پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت خود کریں۔ آن لائن لیزنگ گرین ٹورازم اور عوامی حقوق کے تحفظ سے خالی لینڈ ریفارمز بل وسائل لوٹنے کی سازش ہے۔ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی حمایت کی باتیں عمران خان کی شخصیت کو خراب کرنے کیلئے گھڑی جا رہی ہیں، ان کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ وہ آج بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی ہے۔ ہمیں ہر صورت ظالم نظام سے مقابلہ کرنا ہے اور ملک کو امریکی غلامی اور مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے، جنھوں نے جعلی حکمران مسلط کر کے ملک کو کھوکھلا اور گروی رکھ دیا ہے۔ مکافات عمل ان کے گلے کا طوق بنے گا بشرطیکہ عوام میدان میں حاضر رہے اور ظالموں کا مقابلہ کریں، چاہے وہ جس شکل میں بھی ہوں۔ امام مہدی عج کی گستاخی کی آڑ میں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ناکام بنانے پر تمام مکاتب فکر کے علما عمائدین و اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا ہے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی. تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے.(جاری ہے)
اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی وکیل غلام مصطفی کندوال کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں. جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے بعدازاںگلگت بلتستان حکومت نے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئیں. یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا.