جی بی کے آنے والے انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے وفد نے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جی بی حاجی اکبر تابان کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر زراعت جی بی انجینئر محمد انور اور ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے کارکنوں اور قیادت نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کی پوری مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ تنظیمی امور پارٹی کے مرکزی صدر کا مینڈیٹ ہے۔ ہمیں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی پارٹی کے مفاد میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ہم مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر امیدواروں کو دئیے جائیں گے۔ جی بی کے آنے والے انتخابات ہماری پارٹی کے لیے بہت اہم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ میں گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی۔
کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا، لاہور ہائیکورٹ
وکیل غلام مصطفیٰ کندوال نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہمیں ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عمل درآمد کا کیسے کہیں۔
جسٹسم جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی گئی۔
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستوں کو تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا۔
دولہے کی شادی کی تقریب میں ایسی حرکت کہ بارات سے سیدھا جیل پہنچ گیا ، چھ ماہ قید کی سزا
مزید :