Islam Times:
2025-01-31@08:48:04 GMT

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 افسران کے تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 افسران کے تبادلے

گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں، کو تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر گلگت تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر، گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں، کو تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر گلگت، حسین شاہ کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 18 کے آفیسر شبیر حسین کا سیٹلمنٹ آفیسر گلگت سے تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو 1122، گلگت بلتستان، مقبول حسین کو محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس، گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری سے تبدیل کر کے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جبکہ گریڈ 17 کی مریم سلیم سنجرانی کو محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں میں ڈپٹی سیکرٹری کو تبدیل کر کے

پڑھیں:

چیف جسٹس آف پاکستان کی سیدہ تنزیلہ صباحت کو سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سیدہ تنزیلہ صباحت کو ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی جانب سے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کی جانب سے فراہم کردہ نامزدگیوں کی فہرست سے نام تجویز کرنے کے لیے طویل عمل کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے لیے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے صوبائی چیف سیکرٹریز کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کیا جوانتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیت، مہارت اور کردار کے لیے موزوں ہونے کے جائزے کی بنیاد پر کمیٹی نے سیدہ تنزیلہ صباحت (BPS-20) کو ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری (BPS-21) کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔

تنزیلہ صباحت اس وقت سیکرٹری برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ تقرری ادارہ جاتی فریم ورک کو تقویت دینے، موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور انتظامیہ میں منصفانہ اور شفافیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جی بی کے آنے والے انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں،امیرمقام
  • مسلکی رنگ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے، فیض اللہ فراق
  • گلگت، میڈیکل سیٹوں پر نومنیشن کی منظوری دیدی گئی
  • چیف جسٹس آف پاکستان کی سیدہ تنزیلہ صباحت کو سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش
  • محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • گلگت بلتستان کے اسپتالوں کی صفائی کے لیے ویسٹ منیجمنٹ سے معاہدہ طے پاگیا
  • علامہ ساجد نقوی سے علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، جی بی کے اہم امور پر تبادلہ خیال
  • گلگت بلتستان میں اگلی حکومت نون لیگ بنائے گی، امیر مقام
  • بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جلد مکمل کی جائیں، گورنر گلگت بلتستان