اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے عمر صدیق خٹک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کیلئے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس بابت خطے میں موجود تمام شیڈول بینکوں کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے عمر صدیق خٹک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کیلئے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس بابت خطے میں موجود تمام شیڈول بینکوں کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں، ان مواقع سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے۔ یہاں کے کسانوں کے مسائل حل کر کے انہیں باوقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس سلسلے میں جی بی کے فارمرز کی بھرپور معاونت کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رضا الحق مدنی اور ریجنل فارمرز آرگنائزیشن بلتستان کے صدر اعجاز علی دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رضا الحق مدنی اور اعجاز علی دلشاد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے عمر صدیق خٹک کو گلگت بلتستان کے کسانوں کے مسائل اور زرعی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے اسٹیٹ بینک کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

اسٹیٹ بینک کے نمائندے عمر صدیق خٹک نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیار ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو عالمی مارکیٹ میں رسائی دیکر بڑی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہم شیڈول بینکوں کو گلگت بلتستان کے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کریں گے تاکہ کسانوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا سکے۔ گلگت بلتستان کے کیس کو خصوصی طور پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پیشہ افراد کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سے جو ہو سکتا ہے کریں گے اور ان کی ہر سطح پر رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے آخری یا مئی کے پہلے ہفتے میں سکردو میں بہت بڑا زرعی میلہ منعقد کریں گے۔ زرعی میلے کے انعقاد کا مقصد علاقے کے لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے، کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو مذکورہ میلے میں لیکر آئیں اور ان سے استفادہ کریں۔ دریں اثنا ملاقات کے دوران رضا الحق مدنی اور اعجاز علی دلشاد نے اسٹیٹ بینک کے نمائندے عمر صدیق خٹک سے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے مگر مختلف حلقوں کی عدم توجہی کی وجہ سے کسانوں کو بے گناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زرعی قرضوں کا کوئی تصور نہیں ہے۔ جب تک زرعی قرضوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوگا تب تک علاقے میں زراعت کا شعبہ ترقی نہیں کر سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے نمائندے عمر صدیق خٹک کسانوں کو آسان شرائط پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے کے کسانوں کریں گے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند  رہیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ  پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان و پاکستان کی ترقی میں آغا خان کے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حفیظ الرحمن
  • یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری
  • حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
  • یوم یکجہتی کشمیر پرعام تعطیل، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری
  • سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
  • وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری
  • سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے
  • بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر