گلگت بلتستان، محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2020ء کے تحت سیکریٹری سکولز ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمباکو سے پاک دفتری ماحول اور تمباکو نوشی سے صحت کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے سکولز ایجوکیشن کے تمام دفاتر اور سکولز کے اطراف میں گلگت بلتستان ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2020ء پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان تمباکو نوشی پر پابندی
پڑھیں:
بڑی خبر! 5 ہزار ملازمین کیلئے بری خبر، نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا
5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی تھی۔