دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل ہوگا، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:
دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے احتجاج کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ زمین اور گھروں کے معاوضوں کی مد میں 151 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں اور دیگر معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام کی زیر صدارت دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان اور سیفران، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، پی این ڈی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک زمین اور گھروں کے معاوضے کی مد میں 151 ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگرچہ 151 ارب روپے کے معاوضے دیے جا چکے ہیں مگر بقایہ 2010 اور 2015 میں ہونے والے معاہدوں پر عمل ہوگا جو واپڈا گلگت بلتستان حکومت اور متاثرین کے درمیان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے جو جائز تحفظات ہیں انہیں ہر قیمت پر دور کی جائے گی، چلاس میں کیڈٹ کالج، اسکولوں اور صحت بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ حکومتی کمیٹی متاثرین کی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے گلگت بلتستان وفاقی وزیر
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، تاجروں کا ردعمل
اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن بجلی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی تھی گزشتہ روز بجلی اور پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کمی کا اعلان کیا گیا جو قوم کے ساتھ بھیانک مذاق کے مترادف ہے۔
تاجروں نے کہا کہ بجلی اور پانی کے وزیر کو تو بلوں پر لگائے ٹیکسوں کاعلم بھی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر مفت بجلی بہت بڑا بوجھ ہے اور تقریباً 700 ارب روپے کی مفت بجلی ڈکار لی جاتی ہے، اسی طرح سولر سسٹم پر ٹیکس سرمایہ کاری کے خلاف سازش ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی اور پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔