2025-03-29@19:44:13 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے»:

    اسلام آ باد: دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے احتجاج کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ زمین اور گھروں کے معاوضوں کی مد میں 151 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں اور دیگر معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام کی زیر صدارت دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان اور سیفران، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، پی این ڈی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔...
    اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیا مر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکرٹری وزارت امور کشمیر و جی بی ظفر حسن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، پی این ڈی، فنانس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متاثرین کے مطالبات اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک زمین اور مکانات کے معاوضے کی مد میں 151 ارب روپے متاثرین کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ امیر مقام، جو وزیراعظم کی...
    گلگت بلتستان میں جاری دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کا احتجاج جمعرات کو 12ویں روز میں داخل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، صدر مملکت کی ہدایت چلاس دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حقوق کی جدوجہد دن بدن زور پکڑ رہی ہے۔ شدید سردی اور بارش کے باوجود مظاہرین دھرنے میں موجود ہیں اور ان کے مطابق وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی تھی اور کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ چلاس کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر اور صوبائی وزرا...
    چلاس: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے  چلاس کا ایک روزہ دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان   گلبر خان ، صوبائی وزراء و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان معاملات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پچھلے سال کی نسبت 30 فیصد...
    وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر، چیئرمین واپڈا، چیف سیکرٹری جی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ  ضرورت پر ساتویں رکن کے طور پر کسی بھی متعلقہ شخص کو شامل کیا جا سکے گا، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کی حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت امور کشمیر و سیفران سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کے چیئرمین، وزیر برائے آبی وسائل شریک چیئرمین ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر،...
    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے غیر سنجیدگی اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم میں احساس محرومی انتہاء پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنے، مسنگ چولہا متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری جی بی سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا...
    ڈیرہ اسماعیل خان (صبا ح نیوز ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ بھارت پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما ء نے ہی کیا تھا۔انخیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعہ معارف الشریعہ میں ختم بخاری شریف و تقریب دستاربندی سے خطاب کے دوران کیا ۔مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان...
۱