متاثرین دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے،امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چلاس: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے چلاس کا ایک روزہ دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان ، صوبائی وزراء و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان معاملات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پچھلے سال کی نسبت 30 فیصد زیادہ رقوم مختص کی گئی ہیں۔ مزید برآں، وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کا اعلان بھی کیا ہے جس کا افتتاح عید کے بعد ہوگا۔وفاقی وزیر نے متاثرین سے اپیل کی کہ وہ اپنی کمیٹی تشکیل دے کر حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کریں اور فی الحال دھرنا کو ختم کر دیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے بھی دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی، جبکہ متاثرین کی کمیٹی کے سربراہ نے مشاورت کے بعد جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
دیامر کے لوگ ہمارے بھائی نہیں جان ہیں، ان کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں، کاظم میثم
چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام حکم دیں تو ہم آپ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں، دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے جہاں پسینہ گرے گا وہاں بلتستان کے عوام کا خون گرے گا۔ چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے ورنہ بہت دیر ہو جائیگی اور آپ کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دیامر کے نوجوان باشعور ہو چکے ہیں اور اب اپنے حقوق کا دفاع جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کو مسلک اور قومیت کے نام پر آپس میں لڑایا گیا اب وقت گزر چکا ہے، اب عوام جان چکے ہیں۔ قومی وحدت کیلئے گلگت بلتستان ایک پیج پر ہے، اب کوئی ہمیں تقسیم نہیں کر سکے گا۔ خطاب کے دوران کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی کا دیامر کے عوام کے نام سلام بھی پہنچایا۔