جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیو سائنٹفک ریسریچ کیلئے جی ایس پی اور روس کی جے ایس سی روز جیو کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیو سائنس ڈیٹا ڈیجیٹائزیشن کے شعبے میں جی ایس پی اور جنوبی افریقہ کی سپیشل ڈائمنشن کے درمیان شراکت داری کے فریم ورک کیلئے ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔ماڑی منرلز اور بلوچستان حکومت کا چین کی ایم سی سی ٹانگسن ریسورسز کے درمیان منرل پارک کے قیام، پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی ترقی کیلئے ماڑی منرلز اور گلوبل کور منرلز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

معدنیات کی تلاش کیلئے ماڑی منرلز اور لدیہ مایئنگز کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ کیا گیا، معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کیلئے پی پی ایل اور میٹسو کے درمیان مفاہمتی یادداشت، خضدار میں بے رائٹ لیڈ اور زنک منصوبے کیلئے پی پی ایل اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ایف ڈبلیو او، نورن مائننگ ،BMRL اور مقامی عمائدین کے درمیان بلوچستان میں معدینات کی تلاش اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے شراکت داری کا معاہدہ طے پایا، ایف ڈبلیو او اور آزر گولڈ کے درمیان معدنیات کے شعبے کی ترقی کیلئے معاہدے کا تبادلہ ہوا۔ اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل اور این آر ایل کے درمیان معدنیات کی تلاش اور پیداوار سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خرانے مدفن ہیں۔ ملک میں معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر ہیں اور ان معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر پاکستان آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ سکتا ہے۔ یقین دلاتے ہیں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر سہولت دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب میں وزیراعظم نے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، خلیجی ممالک، چین، یورپ، امریکا اور دیگر خطوں سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہم ملکر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے، فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے، بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہو گی۔ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔ درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی پر انحصار کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے اور خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لے کر خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں تک، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی قدیم چوٹیوں اور وادی سندھ اور پنجاب کی زرخیز زمینوں میں کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر موجود ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خزانے مدفن ہیں، بلوچستان کے کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم ان عظیم اثاثوں سے مستفید ہوں تو میں بلا خوف و تردد یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان آئی ایم ایف کو خدا حافظ بول سکتا ہے اور اپنے قرضوں کے پہاڑ سے جھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ صرف یہی نہیں بلکہ ہمارے پاس پنجاب اور سندھ سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں انتہائی ذرخیز زمینیں موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ہمارے پاس انتہائی بہادر لوگ موجود ہیں جو چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور مٹی کو سونا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں، کان کنی کی صنعت کیلئے فنی تربیت لازم وملزوم ہے، نوجوانوں کو فنی تربیت کیلئے نجی شعبے اور حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملکر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے، طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کریں گے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں معدنی وسائل کی تلاش کیلئے پاکستانی کمپنیوں کے چین، برطانیہ، آئرلینڈ، جنوبی افریقا، روس اور دیگر ملکوں کے کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان منرل سیکورٹی پارٹنر شپ کے قیام کیلئے پاکستان ایم ایس پی اور بیرک گولڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان مفاہمتی یادداشت معدنیات کے شعبے سرمایہ کاروں گلگت بلتستان موجود ہیں نے کہا کہ اور دیگر ہیں اور ایم او

پڑھیں:

جی بی کے وکلاء نے 26 اپریل سے دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کر دیا

وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سپریم اپیلیب کورٹ اور گلگت بلتستان چیف کورٹ میں حجز کی تعیناتی گلگت بلتستان کے اہل وکلاء میں سے ہی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وکلاء نے 26 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کے ساتھ دھرنے اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء 26 اپریل تک مکمل ہڑتال جاری رکھیں گے۔ کل جمعرات کے روز ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے۔ بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام وکلاء جی بی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے روز بطور احتجاج اسمبلی سیکرٹریٹ جائیں گے۔ 21 اپریل کو ناد علی چوک کے کے ایچ پر علامتی دھرنا ہو گا اور پھر بھی مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 26 اپریل کو تمام بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ اور گلگت بلتستان چیف کورٹ میں حجز کی تعیناتی گلگت بلتستان کے اہل وکلاء میں سے ہی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ بیان کے مطابق مندرجہ بالا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو مورخہ 26 اپریل 2025ء تک توثیق دی جاتی ہے۔ اور 26 اپریل 2025ء تک مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 26 اپریل 2025ء کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن، گلگت بلتستان بار کونسل اور تمام ضلعی صدور کا ایک مشترکہ اجلاس ہائی کورٹ بار روم کونوداس گلگت میں منعقد ہو گا۔ اور 26 اپریل 2025ء سے آگے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دھرنا اور لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات زیر غور ہونگے اور ہر وہ حربہ زیر غور ہو گا جس سے وکلاء کے مطالبات تسلیم کئے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط تعلقات کے نئے دور کا آغاز
  • ہنگری کا 400 طلبا کو فل اسکالرشپ دینے کا اعلان، پاکستان کیساتھ کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط
  •  بعض عناصر بلوچستان کی آگ کو گلگت بلتستان تک لے آنا چاہتے ہیں، کاظم میثم
  • جی بی کے وکلاء نے 26 اپریل سے دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات
  • زرعی سکالر شپ پروگرام ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 300 طلباء کی چین روانگی
  • گلگت، ایم ڈبلیو ایم کا معدنیات کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان
  • گلگت، دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق