سیکرٹری جی بی اسمبلی کیخلاف اختیارات کے بغیر الائونس دینے کی تحقیقات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے رحیم گل سیکرٹری ایل جی آر ڈی کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے تاکہ سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی عبد الرزاق کے خلاف غیر مجاز ادائیگیوں کے الزامات کی تحقیقات کی جا سکیں اسلام ٹائمز۔ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس گلگت بلتستان کی جانب سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی پر اختیارات کے بغیر الاونسز دینے پر اعتراض کے بعد وزیر اعلیٰ نے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل آفس نے مختلف الاؤنسز کے تحت غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی ہے، جس کے تحت 75 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس، موجودہ بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد یوٹیلٹی الاؤنس (گیس)، 150 فیصد ترغیبی الاؤنس (بجلی) کا 10٪ یوٹیلیٹی الاؤنس شامل ہے جو کہ مبینہ طور پر گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے جی ایل 1515 کے تحت ادا کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 70-73 کے تحت نئے الاؤنسز کی منظوری اور موجودہ تنخواہ اور الاؤنسز پر نظرثانی کا اختیار خصوصی طور پر حکومت کے پاس ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے رحیم گل سیکرٹری ایل جی آر ڈی کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے تاکہ سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی عبد الرزاق کے خلاف غیر مجاز ادائیگیوں کی وجہ سے غیر مجاز نوٹیفکیشنز کے اجراء کے حوالے سے اُن الزامات کی تحقیقات کی جا سکیں جن اقدامات نے اداروں کے درمیان تصادم اور بداعتمادی کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹفکیشن میں فیکٹ فائنڈنگ انکوائری آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دنوں کے اندر انکوائری مکمل کرے اور ایک جامع رپورٹ پیش کرے جس میں مجاز اتھارٹی کے فیصلے کے لیے واضح نتائج اور سفارشات شامل ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی، شبلی فراز
عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی، شبلی فراز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ مقبول لیڈر عمران خان کی مشاورت کے بغیر نامکمل ہے۔
شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سب سے مقبول لیڈر ہے اور ان کی حمایت کا فائدہ ریاست کی دہشتگرد مخالف پالیسی کو ہوگا، جبکہ عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی۔
شبلی فراز نے کہا کہ اسپیکر پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے مشاورت کے وعدے کویقینی بنائیں، عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قوم کو کسی بھی نکتے پر متحد کرسکتے ہیں، اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی بڑی وجہ بھی تحریک انصاف کی حمایت تھی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سینیٹر شبلی فراز کا بیان ان لمحات میں سامنے آیا ہے جب 18 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔