لزبن، اسماعیلی برادری کے 50ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم تخت نشین ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پرتگال کے دارالخلافے لزبن میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم کی امامت کی تاریخی تخت نشینی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پرنس رحیم آغا خان پنجم نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد
لزبن میں اسماعیلی جماعت کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ رقم ہوا، جب مولانا شاہ رحیم الحسینی حاضر امام نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے طور پر امامت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد تخت نشینی کی رسم ادا کی۔
حاضر امام پرنس رحیم آغاخان نے عالمی جماعت کی جانب سے وفاداری کے عہد کو نہایت شفقت سے قبول کیا، جو اسماعیلی لیڈرز انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین اور ہر ملک کی اسماعیلی کونسل کے صدور نے ان کی خدمت میں پیش کیا۔
تاریخ میں پہلی بار، دنیا بھر میں موجود بے شمار اسماعیلی افراد نے اس تقریب میں شرکت کے لیے جماعت خانوں میں براہ راست نشریات کے ذریعے اس یادگار موقع کا حصہ بننے کی سعادت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی
گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے یوم امامت پر مبارک باد پیش کی اور پرنس رحیم آغا خان پنجم کی یوم امامت کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان اور دنیا بھر کی اسماعیلی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
’پرنس رحیم آغا خان کی قیادت ایک نئے دور کا آغاز ہے‘گورنر مہدی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرنس رحیم آغا خان کی قیادت ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ترقی، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے ذریعے جاری ترقیاتی منصوبے مزید وسعت اختیار کریں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
’پرنس رحیم آغا خان اپنے والد پرنس کریم آغا خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے‘وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان اپنے والد پرنس کریم آغا خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں تعمیر و ترقی اور فلاح انسانیت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پرنس رحیم آغا خان سے ہونے والی ملاقات میں ان کی شخصیت اور وژن انتہائی متاثر کن پایا اور امید ظاہر کی کہ وہ محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ پرنس رحیم آغا خان کی امامت میں دنیا بھر میں ترقی، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسماعیلی برادری پرنس رحیم آغا خان پرنس رحیم خان آغا 5 پرنس کریم آغا خان تخت نشین گلگت بلتستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسماعیلی برادری گلگت بلتستان
پڑھیں:
زرداری کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت
لزبن (اے پی پی) صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کیلیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے لزبن آیا ہوں، انسانیت کیلیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔