2025-02-28@20:01:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1317

«سوار شہریوں»:

(نئی خبر)
    دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی...
    کولاج فوٹو: فائل آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان میں آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے آن لائن فراڈ سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا شخص ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ملزمان اسپوف کالز...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ ایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست۔ پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ  اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا تھا...
    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  جشن بہار کے موقع پر چین کے نئے سال جو کہ سانپ سے منسوب ہےایک ویڈیو پیغام  میں نئے سال کی مبارک باد دی۔ہفتہ کے روز  انتونیو گوتریس نے کہا کہ سانپ حکمت، ثابت قدمی اور نئی زندگی کی علامت ہے۔ دنیا کے لئے اس مشکل وقت میں، آئیے ہم ان خصوصیات کی رہنمائی  میں امن، مساوات اور انصاف کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ انتونیو گوتریس نے  دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے  ہم امید اور عزم کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کریں...
    رائیونڈ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں  2 سالہ بچے اذلان کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اذلان کی لاش کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ اغواء کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔ بچے کے قتل کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ پی...
    خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
    ماڈل ٹاؤن میں 2 ملازمہ تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان  لے اڑیں۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی، تاجر نے واردات سے ایک روز قبل  2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کسانوں اور زراعت کے لیے متعارف کردہ پالیسیاں اثر دکھانے لگیں۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق یوریا کی فروخت میں 57.9 فیصد جبکہ دیگر نامیاتی کھادوں کی فروخت میں 42.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائٹروجن کے استعمال میں 50.7 فیصد، فاسفیٹ میں 9.3 فیصد، اور پوٹاش میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یوریا کی فروخت میں اضافے کو پنجاب حکومت کی کسان کارڈ اسکیم سے منسلک کیا گیا، جس کے تحت کسان کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھاد کی قیمتوں میں بھی کمی...
    حوثیوں کیجانب سے حالیہ کارروائی میں کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا، اس بارے میں اقوام متحدہ نے وضاحت نہیں کی، لیکن کہا کہ وہ اس گروپ کے اعلیٰ نمائندوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے اقوام متحدہ اسٹاف کو حراست میں لیے جانے کے باعث حوثی علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی خدشات اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں...
    سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام اضلاع میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کو منتخب کیا ہے، عدنان بشیر، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کی سربراہی میں ضلع سکھر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج عطا حسین شاہ روہڑی اور ضلع خیرپور کے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور، گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور اور گورنمنٹ سپرئیر کالج خیرپور کے تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی تاکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تاہم ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر پاکستانی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل انتہائی ناقص ہے جس سے اشرافیہ پروری اور غربت میں اضافہ کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاشی ماڈل کی وجہ سے امیر اور غریب میں خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے، عوام کے لئے صحت تعلیم اور خوراک کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے اور معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جب تک غریب کی زندگی مشکل بنائی جاتی رہے گی اس وقت تک سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناممکن ہے اور معیشت کو قرضوں پر ہی چلانا پڑے گا۔...
    لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
    بدین ،کامیاب کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان پولس کی حراست میں
     لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف 6 ہفتے میں سامنے آگئے۔ پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔ صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصف بشیر کو خدمات عامہ کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ جمعہ کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں پڑھے گئے توصیفی کلمات کے مطابق آصف بشیر جو اس وقت ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات ہیں، کو وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برس حج آپریشن کے لیے بطور معاون حج  منتخب کیا تھا۔ آصف بشیر ایام حج میں منیٰ میں معاون کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین کے خیمے موجود...
    بھوپال حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ بھوپال میں پیش آنے والے دنیا کے بدترین صنعتی حادثے کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو متشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ بھوپال شہر میں 1984 ء کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی ممکن ہے، خاص طور پر وہاں کی ڈیموکریٹک فورسز کی موجودگی کے ساتھ جو ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں کو کنٹرول کرتی ہیں، تقسیم کا ایک سبب ملک میں بڑھتی انتہا پسندی بھی ہے۔انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل کی جانب سے وہاں شروع ہونے والے آپریشن سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل...
    گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کیلیے روانہ ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئیاے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کیلیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کیلیے متحرک ہے۔
    کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات پر عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے اور آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ حکوتم سندھ ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور ہدایت...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان و دیگر بھی موجود ہیں ڈیووس: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شام میں تقسیم سے متعلق کہنا ہے کہ ملک شام میں تقسیم کا خطرہ تاحال برقرار ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی خارج از امکان نہیں، خصوصاً وہاں کی ڈیموکریٹک فورسز ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں کو قابو کرتی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ تقسیم کی ایک بڑی وجہ ملک میں...
    نیو یارک میں پانچ دنوں کے دوران پولیس نے فائرنگ کے کسی واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں کی۔ 30 سال کے دوران یہ نیو یارک میں فائرنگ سے کسی کے زخمی نہ ہونے کا طویل ترین وقفہ ہے۔ نیو یارک کا شمار امریکا ہی نہیں بلکہ مغربی دنیا کے اُن چند شہروں میں ہوتا ہے جہاں جرائم کا گراف بہت بلند ہے۔ نیو یارک، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور چند دوسرے امریکی شہروں میں فائرنگ کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ بعض شہروں میں لُوٹ مار بھی بہت زیادہ ہے۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیو یارک میں پانچ دن سے فائرنگ کے نتیجے میں کسی کا زخمی نہ...
    اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ مغربی کنارے میں جنوری کے آغاز سے اب تک 6 بچوں سمیت 34 شہری شہید ہوئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور "اوچا" نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے آزادی پر پابندیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی خراب ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مغربی کنارے میں 68 فیصد ہیلتھ سروس پوائنٹس اب ہفتے میں دو یا تین دن سے زیادہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں، جبکہ ہسپتال اپنی صلاحیت کے صرف 70 فیصد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت...
    اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں پریشانی ہے کہ کہیں مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات، غزہ میں جنگبندی پر اثرانداز نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ رویٹرز نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ہمیں مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ رواں منگل کے روز سے اب تک اسرائیل، ویسٹ بینک میں 12 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں کے مرتکب کرداروں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر میں وسعت کے منصوبے پر بھی اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشانی...
    انروا نے وضاحت کی کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے اور جنگ کے نتیجے میں ہونے والے صدمے سے نمٹنے میں برسوں لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین لوگ پناہ کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور امکان ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی نسل کشی کے بعد تعمیر نو میں برسوں لگیں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے غزہ میں کم از کم 1.9 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں اور ان میں سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک اسکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرا چکی ہے جبکہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈز کیس بڑی واردات ہے، اب احتساب اور حساب ضرور ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگ مال ودولت کیلئے بدل جاتے ہیں، آخری واردات 190ملین پاﺅنڈ والی ہوئی ہے، کابینہ میں کاغذ لہرایا گیا تھا، القادر یونیورسٹی کیلئے 438ایکڑ زمین دی گئی، پی ٹی آئی والے بتادیں ریاست کا پیسہ ان کے اکاونٹ میں کیسے چلا گیا؟انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، القادر یونیورسٹی کو کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے، یہ کہتے ہیں حسن...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقاتوزیراعظم محمد شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی 8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک...
    راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
    حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، حکومت ان پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس لائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، حکومت ان پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس لائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و دولت کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے نیب کو خط لکھ کر شواہد اور توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا،ایف آئی اے نے نیب سے آصف زداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کا ریکارڈ طلب کرلیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا سپلیمنٹری چالان تیار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ پاکستان میں صرف 7 فیصد شادیوں میں پروفیشنل خدمات لی جاتی ہیں: سروے مزید :
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک اسکالرشپ اور ملازمت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، وزیراعظم پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وزیراعظم حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں، وزیراعظم وینڈی...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی اغاز ہوگیا۔ نوتعمیر ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9 بج کر 41 منٹ پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی جبکہ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا...
    وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر جمعیت کے کارکنوں کی جانب سے تشدد پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع...
    ویب ڈیسک: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا ، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہی طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہو گی۔  گوادر ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں...
    ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منا کر بھارت کے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے...
    فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی جانب سے جامعات ایکٹ میں ترامیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔  جامعہ کراچی سمیت سندھ کی مختلف سرکاری جامعات میں اساتذہ تدریسی عمل سے بائیکاٹ کر چکے ہیں۔  فپواسا کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے حوالے سے مجوزہ ترامیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔  فپواسا نے کہا ہے کہ جب تک یہ ترامیم واپس نہیں کی جاتیں، احتجاج کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بیوروکریٹس کو یونیورسٹیوں کا وائس چانسلر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے خلاف جامعہ کراچی اور صوبے کی دیگر 17 سے زائد جامعات میں 16 جنوری سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ...
    گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہو گیا۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔  مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔ پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال ، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے،  مانیٹرنگ سیل...
    نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت )ملک بھر کی طرح نوابشاہ میں بھی 22 رجب یوم وفات سیدنا امام امیر معاویہ ؓعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی مداح صحابہ جلوس جامع مسجد کبیر ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہاں سنی علما نوابشاہ کے رہنما قاری محمد حنیف عثمانی ،قاری منیر احمد حقانی ،قاری محمد اکرم فاروقی، علامہ محمد عامر فاروقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمان نبوت کاچمکتا ہوا ستارا سیدنا امام معاویہؓ ہیں سیدناامام امیرمعاویہؓکی فضیلت کیلیے اتناہی کافی ہے کہ وہ صحابی رسول ﷺ ہیں کاتب رسولﷺ ہیں کاتب وحی ہیں سفیر رسول ہیں حضور ﷺ کی بشارتوں کے امین ہیں محمدعربی ﷺ سے جنت کی بشارت پانے...
    حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر درج شدہ ایس ای سی پی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ “غیر درج شدہ کمپنیوں کے لیے مالیاتی پورٹل” (ایف پی یو سی)، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، کے ذریعے مالیاتی بیان کے عوامی اشاعت کو یقینی بنائیں۔ہدایت کے تحت، تمام غیر درج شدہ ایس ای سی پی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو پی ایس ایکس سے 30 دن کے اندر رابطہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ایف پی یو سی تک رسائی حاصل کر سکیں اور عوامی اشاعت کے لیے اپنی تازہ ترین دستیاب سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی بیان اپ لوڈ کر سکیں۔ ایسی...
      بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق، 78.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی توسیع کے حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی اور اسے غنڈہ گردی اور بالادستی کا کھلم کھلا عمل قرار دیا۔ سروے میں 66.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر خلیج میکسیکو کے آس پاس کے ممالک سے مکمل مشاورت کے بغیر اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے جغرافیائی اور ثقافتی روایات کو نقصان پہنچا اور اقوام متحدہ کے اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے پاناما نہر کا کنٹرول واپس لینے کے امریکی منصوبے کو پاناما...
    صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا ،ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری پانچ سال کے لیے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ گزشتہ مہینے کے 21 دن کی نسبت رواں ماہ کے ان دنوں میں 27 ہزار ڈرائیونگ لائسنس زیادہ بنے۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے بتایا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانوں والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا، جس پر...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بدنام زمانہ ایجنٹ شہریار احمد کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا۔ ...
    وزارت مواصلات نے انکشاف کیا ہے کہ 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ملک مخالف سرگرمیوں پر محب وطن پاکستانیوں کا احتجاج موٹرویز کی بندش کے باعث 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 3...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہقوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔
    خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5 گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔، مظاہرین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کے باعث احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کون پھر خیبر روڈ کو بند کرکے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ لاٹھی چارج اور شیلنگ سرکاری ملازمین جمعرات کے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور فردوس چوک سے اسمبلی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews خیبرپختونخوا حکومت سیاح سیاحت ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام وی نیوز
    جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے ،جلیانوالہ باغ میں عوام پر دشمن نے گولی چلائی جبکہ 26نومبر کو پاکستانیوں کےپر امن احتجاج پر اپنوں نے عوام پر گولیاں برسائیں ،سول نافرمانی اور بائیکاٹ ہی اس وقت واحد حل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف نے کہا کہ اسلام آباد میں 26نومبر کو نہتے شہریوںپر جس طرح سیدھی گولیاں...
    پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما لائیو شو میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا اور مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان کے درمیان لڑائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ لائیو شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور تلخ کلامی بڑھنے پر نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Mian Mohammad Nawaz Sharif (@pml.n.official) وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا پی ٹی آئی اور ن لیگی...
    لاہور: اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کروایا، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ درخواست میں موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی دنیا...
    کراچی: خواجہ اجمیر نگری شادی ہال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نمازیوں سے لوٹ مار کرنے میں ملوث زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری 4 اسٹار لان سیکٹر 3 اندرون روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نماز پڑھنے کے لیے جانے والے شہری انعام سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے تو شہری کے شور شرابہ کرنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ...
    ذرائع کے مطابق ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو سے گفتگو کے دوران...
    ذرائع کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے لنڈورہ کے رہائشیوں نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں بالخصوص بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے بجلی کی شدید کٹوتیوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جس سے ان کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں، طلباء کو امتحانات کی تیاری اور مریضوں کو آکسیجن کے...
    حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنے کی ترامیم بھی شامل ہیں، عوام کو نظام انصاف سے متعلق دشواریاں درپیش ہیں،...
    سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیقی،نبیل توصیف،کاشف منیر،راجہ کامران،انجم وہاب،رضوان قریشی،اکرم خان کوہاٹی اور دیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںدو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ,عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔سندھ ہائیکورٹ میں دو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نے فضل اور مہراب کو حراست میں لیا،دونوں کے ساتھ موبائل فونز اور دیگر چیزیں بھی لے کر گئے تھے،آٹھ موبائل فونز درخواست گزار کو واپس مل گئے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ موبائل فونز کیسے واپس ملے؟ بندے کہاں ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ موبائل فونز سابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر عرفان رشید نے درخواست گزار کو واپس کیے تھے ،لاپتا شہری مہراب...
    بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا جال بچھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی تعلیم کے مہنگے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ بھمبھر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنی کی تقریب ہوئی، جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں دانش اسکول کا قیام خوش آئند ہے، دانش اسکول نہ ہوتے تو ہونہار بچے اور بچیاں آج گلیوں کی دھول میں گم ہوجاتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیرمیں دانش اسکولوں کا جال بچھادیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غریب آدمی تعلیم کے مہنگے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا اس لیے دانش اسکول کےتمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت...
    اپنے بیان میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ فوج اور خیبر...
    نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
    لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف لندن کو کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی دعوت دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ‘لندن یونیورسٹی’ سے تعلیم دلانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کےلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ مریم نواز کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی نے لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت شروع کردی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئروزیر مریم اورنگزیب نے لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات کی ۔ لندن یونیورسٹی کی ڈگری پنجاب کے طالب علموں کو ملے گی، سمسٹر ایکسچینج پروگرام...
    کراچی: سندھ میں جامعات مزید دو روز کے لیے بند، پریس کلب پر اساتذہ جمع ہوکر احتجاج کریں گے۔  سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے صوبے کی تمام یونیورسٹیز مزید دو روزجمعرات اور جمعہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،  تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج جمعرات سے کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوجائے گا،  اساتذہ جمعرات کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔   اس بات کا فیصلہ فپواسا سندھ کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا،  انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کردہ جامعاتی ترمیمی بل کے خلاف اگلے لائحہ...
    راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ادھر ہرن مینار...
    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ’’لندن یونیورسٹی‘‘ سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے جبکہ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ لندن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کا وفد بھی پروفیسر وینڈی تھامسن کے ہمراہ ہے۔ ملاقات میں سمسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادریوں کے لیے ایک منفرد اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے ‘مینارٹی کارڈ’ کا اجرا کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اقلیتی برادریوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ مینارٹی کارڈ کے تحت اقلیتی برادریوں کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کارڈ کی بدولت اقلیتی افراد کو اپنے حقوق کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ملے گا، جو نہ صرف ان کے مسائل حل کرے گا بلکہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں بھی لائے گا۔ مریم نواز نے اس اقدام کو بین...
    قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کی کارکردگی پر اسپیکر کا سوال ، ارکان اسمبلی کا بیک زبان “ناں ناں” کا جواب ، ڈی جی کی سرزنش، دفتر میں بیٹھا دیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں سی ڈی اے کی جانب سے ناقص اقدامات کا معاملہ زیر بحث آیا۔سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھا دیے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے طنز کیا کہ ایسا لگتا ہے سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق تمام اراکین خوش ہیں،تمام اراکین اس ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں،کیا صرف پارلیمنٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 14فتح جنگ کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ٹرک تحویل میں لیکر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔بدھ کوترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی،واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی ایم 14 بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام اباد منتقل کر دیا گیا...
    نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم عوام فلسطینی عوام کے اپنے حق خود ارادیت اور ریاست کی جدوجہد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدل کر رکھ دینے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی روح کو تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری سب سے پہلے اپنی ذات پر قائم کی، وزیراعظم کے حکم کو قانون سے بھی ماورا سمجھے جانے والے نظام کا خاتمہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مابین ''لا الہ الا اللہ'' کا دائمی رشتہ ہے، جب سے وزیراعظم بنا ہوں، وفاقی حکومت اور وفاقی اسٹیک ہولڈرز کا غیر مشروط تعاون حاصل رہا ہے، جہادی کلچر کی سٹیٹمنٹ پر پوری طرح قائم ہوں، بطور مسلمان ہم نے فقط قرآن کریم سے رہنمائی لینی ہے۔ سفارتکاری میں کشمیریوں کا کردار بڑھانے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد اور راولپنڈی یونٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت محسن خان جنجوعہ اور اظہر شیخ نے کی‘ اجلاس جاوید شہزاد مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی گء اور خبر راساں ادارے ثنائنیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی کے لیے صحت یابی کی دعاء کی گئی اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن رازی ہسپتال کی انتظامیہ کو میڈیا سے وابستہ افراد کی ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی اور مجموعی طور پر خدمت خلق کے لیے موئثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا‘ اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے سبکدوش سیکرٹی اطلاعات ملک اعظم کے صاحب زادے ادیب دانش ور‘ کالم نگار ملک محمد فاروق...
    حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن سرجری ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کر نے کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میںٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کا کیس ،عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر کے 50 ہزار روپے کے مچلکے عوض وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ،عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر کے 50 ہزار روپے کے مچلکے عوض وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ،عدالت نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا عدالت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) روس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ماریانا کازارووا نے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ وکلا کے خلاف جاری کارروائیوں کو روکیں اور ان کی زندگی و تحفظ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا خطرات کا سامنا کرنے والے وکلا سے یکجہتی کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ روس میں انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی پر انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ حزب اختلاف کے آنجہانی رہنما الیکسی نوالنی کے تین وکلا سے ہونے والا سلوک اس کی واضح مثال ہے جنہیں ایک جعلی مقدمے کے ذریعے 'انتہاپسندی' کے الزام میں قید کی سزا سنائی...
    خیبر پختونخوا کے گورنر سے اختیارات لےکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ اب وزیراعلیٰ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ 3 ناموں میں سے کسی ایک کو کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کریں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کا زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کا چیلنجوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےزیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا، جس کے تحت...
    گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے گورنر سے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ آج سے قبل گورنر تمام...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ نئے قانون...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
    گورنر کے بجائے وزیراعلی خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے گورنر سے اختیارات لیکر وزیراعلی علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلی ہوں گے۔آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلی کو منتقل ہوگئے۔قانون کے تحت اب وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گھروں میں مرغیاں پالنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا تاہم مرغیاں پالنا قانونی یا غیر قانونی؟ معمہ حل نا ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں گھروں میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ خاتون کی درخواست پرسی بی سی کےوکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا، جس میں کہا کہ گھرمیں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، پڑوسیوں نے گھر میں 3 بلیوں کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ وکیل جہانگیر آغا کا کہنا تھا کہ سی بی سی کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں، جس پر عدالت نے پولیس سے بلیوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ 3 ہفتوں میں طلب کرلی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کی ہے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔ عمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔ رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندگان کو...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر عائد کیے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جامعات کا چانسلر بنا دیا۔ حکومت خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کردیے اور کے پی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا۔ گزٹڈ اعلامیے کے مطابق ‏وزیراعلیٰ سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی منظوری  دی تھی جبکہ گورنر نے اعتراضات عائد کردیا تھا۔
    اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی فوکل پرسن مشال یوسفزئی نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مشال یوسفزئی کا موقف ہے کہ میں بشریٰ بی بی کی فوکل پرسن ہوں .لیکن مجھے عدالت کے اندر نہیں جانے دے رہے. سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے جیل کے اندر اپنی ریاست قائم کی ہوئی ہے۔مشال یوسفزئی کا موقف ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے اور نہ جیل مینوئل کو مان رہا ہے. میری تین سماعتوں سے اڈیالہ میں انٹری بلاک کر دی گئی ہے۔درخواست میں مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہادری سے گرفتاری دی تھی....