جدہ :سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے شاندار پروگرام کا انعقاد ،پاکستانیوں کی بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
جدہ :سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے شاندار پروگرام کا انعقاد ،پاکستانیوں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ہر شہر میں سعودی نوجوانوں اور پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ نے پرجوش انداز میں تقاریب کا اہتمام کیا جو کئی روز تک جاری رہیں گی کوائٹم کڈز سکول کی جانب سے سعودی عرب کے یوم التاسیس کے حوالے سے الکرم ہال میں سحرش میمن نےشاندار پروگرام کا انقعاد کیا گیا ۔۔۔جس کے مہمان خصوصی الشیخ محمد سالم بن الحربی (سی ای او )الحربی گروپ تھے ۔۔۔
جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی ۔
اس موقع پر سعودی عرب کی سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں صدر القصیم ریجن شہباز مغل ۔چوہدری امجد گجر۔عقیل آرائیں ۔سجاد خان ۔ملک آفتاب اعوان ۔بلال علی۔بشارت علی ۔رانا زوھیب علی خاں ۔ملک اشفاق اعوان ۔ملک معروف اعوان ۔ زوھیب شہزاد کھوکھر ۔جنرنلسٹ فورم سے امیر محمد خان خالد چیمہ عدیل نزیر۔شعیب الطاف ۔چوہدری ریاض گھمن ۔عدیل ریاض عاطف وٹو میاں معین الدین نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں اسلام آباد میں منعقد اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے کامیاب کنونشن میں شرکت کرنے والے صدر اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب خالد نواز چیمہ کو شیخ محمد سالم بن الحربی نے شلیڈ پیش کی اور ان کی اوورسیز پاکستانیز کے لیے خدمات کو سراہا اور کامیاب کنونشن پر مبارکباد پیش کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے
پڑھیں:
پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد:حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
وزارتِ اوورسیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔ ہوائی اڈوں پر ان کے والہانہ استقبال کے لیے خصوصی انتظامات اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔
شرکا کو مکمل پروٹوکول اور عزت و تکریم کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ عوامی سطح پر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
وزیرِاعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرونِ ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔
اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور فوری حل فراہم کرنے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے۔
اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کیلئے موجود سہولیات و پالیسیوں میں بہتری کی تجاویز پر بھی غور کیا جائیگا۔