صارفین کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آ باد:
بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے دو روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت اب سے کچھ ہی دیر بعد ہوگی۔ سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔
بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔
نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کےالیکٹرک کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل، نیپرا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر کا ایف سی اے 1روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت مزید 3 روپے 72 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، گھریلو 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا، اطلاق پری پیڈ صارف، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی ہوگا۔