محکمہ انسداددہشتگردی نے مختلف کارروائیوں کے دوران  20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیاں کیں ،یہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازع پمفلٹس نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت صالح رضا ، محمد ریاض ، ابوبکر ، بوال خان، محمد یونس ، عثمان اور منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج واصل جہنم ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جس میں 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان، 28 سالہ لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی 26 سالہ سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسرا آپریشن جنوبی وزیرستان کے گومل زام کے عمومی علاقے میں کیا گیا، جہاں 3 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والے خوارج مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں، سدارامیا

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: ادارہ ماحولیات کی کارروائیاں، بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات و جرمانے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
  • پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی: 24 گھنٹوں میں 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے، 2 اہلکار شہید
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • وزیراعظم کا کے پی میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں، 2 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری گرفتار