ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، تاہم آج وہ بیٹنگ میں ناکام نظر آئے اور 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔
ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آؤٹ ہونے کے موقع پر جہاں کوہلی خود حیران نظر آئے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور ایسا ردعمل دیا جیسے انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔
انوشکا شرما کے اس انداز کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے آج کے میچ کے بعد یہ فیصلہ ہو جائےگا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کن کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آؤٹ آئی سی سی اظہار مایوسی انوشکا شرما چیمپیئنز ٹرافی ردعمل وائرل وی نیوز ویڈیو ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار مایوسی انوشکا شرما چیمپیئنز ٹرافی ردعمل وائرل وی نیوز ویڈیو ویرات کوہلی چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ کے ویرات کوہلی انوشکا شرما
پڑھیں:
لاہور: دکاندار کو قتل کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس، فرار ہونے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔