کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، سلطان محمود چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق سے مسلسل محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ امریکہ کے اختتام پر لندن روانگی سے قبل نیویارک میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق سے مسلسل محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس اہم اور نازک موڑ پر امریکہ میں مقیم کشمیریوں کو ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو بھارتی مظالم کی وجہ سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ و پنجاب حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر نہیں آ رہی: بیرسٹر محمد علی سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ و پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی ڈرامے بازی تک محدود ہے۔
معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے پہلے پورا کرتی ہیں، اس بات کا میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے، پنجاب میں کیا مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو چکی ہے؟
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام کا لیڈر بننے کے شوق میں یہ کردار مذاق بن چکے ہیں۔