ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیے گئے ہیں۔
نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا۔
مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنکشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔
ای پاسپورٹ کے فوائد
دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک پہلے سے ہی ای پاسپورٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کئی ممالک مؤثر اور بہتر سرحدی حفاظت کی بڑھتی ضرورت کے پیشِ نظر ای پاسپورٹ پر منتقل ہو چکے ہیں۔
پاکستانی ای پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس سے نہ صرف جاری مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی درخواست دہندگان کو آن لائن درخواستوں پر آسانی سے کارروائی کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔
اس متعلق تمام معلومات ڈی جی آئی اینڈ پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
چونکہ ای پاسپورٹ میں مختلف قسم کے سکیورٹی چیک موجود ہیں لہٰذا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوائد فراہم کرنے سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا۔
مزیدپڑھیں:گوگل کا نیا فون پکسل نائن اے کب لانچ ہوگا، قیمت کیا ہوگی؟ اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی جی پاسپورٹ
پڑھیں:
پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ نا تھم سکا،7ممالک سے مزید 60 بے دخل
سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ۔ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ کوواپس بھیجا گیا جبکہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔