سٹی42: لاہور کے علاقے مناواں میں ٹریفک وارڈن نے معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تھپڑ برساتا رہاجبکہ معذور رکشہ ڈرائیور نے مدد کے لیے شہریوں سے درخواست کی اور کہا کہ "میں معذور ہوں اور بچوں کے لیے حلال روزی کمارہا ہوں۔"

رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ

رکشہ ڈرائیور کی بات سنے بغیر ٹریفک وارڈن نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شہریوں نے جمع ہو کر رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن سے بچایا۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو معطل کرتے ہوئے  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

 اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا ہے  کہ کسی صورت بھی کسی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔

افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ سے ہوگا


 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 رکشہ ڈرائیور ٹریفک وارڈن

پڑھیں:

لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس آفس کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات
  • لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • راولپنڈی میں کے ایف سی کی برانچ پر حملہ، ویڈیو وائرل
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • شاہراہ فیصل واقعہ، ڈمپر ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک
  • ہانیہ عامر کی کیوٹنس کی حدیں پار کرتی نئی ویڈیو وائرل