انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف حکام کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 69.
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اے این ایف حکام نے رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کی۔ اسی طرح اسلام آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.8 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 840 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 58 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اُدھر ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4.8 کلو چرس، ایک عدد پستول بمعہ 8 راؤنڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
علاوہ ازیں ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ایک دوسری کارروائی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بائی پاس روڈ کے قریب ملزم سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قریب ملزم کلو چرس
پڑھیں:
کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے گارڈز گرفتار، مرکزی ملزم بلوچستان فرار
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو مسلح افراد کے شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مسلح افراد کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رات گئے 2 مقامات پر کارروائی کر کے 2 گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئیپولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
اسد رضا کا کہنا ہے کہ گارڈ غوث بخش اور جلاد خان شاہ زین مری کے گارڈ ہیں جو کہ مرکزی ملزم ہے اور اس نے گارڈز کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے، واقعے میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلح افراد کے شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار اور شہر سے وی آئی پی کلچرل کا خاتمہ کیا جائے۔