ڈاک خانوں میں بھی نادرا کے کاونٹر، شناختی کارڈز بنوانے میں آسانی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مارچ 2025)عوام الناس کو قومی شناخت کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ۔
(جاری ہے)
نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او،مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاکخانوں (پوسٹ آفسز) میں شناختی کارڈ کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی اور گم شدہ کارڈکے اجراء کی تمام تر سہولیات کی فوری و تیز تر فراہمی کیلئے خصوصی نادرا کاؤنٹر قائم کردئیے گئے ہیں، اب شہری نادرا سینٹرز کے ساتھ ساتھ قریبی ڈاکخانوں میں بھی سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم اور گمشدہ کارڈ کے اجراء کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کنگنا رناوت نے جاوید اختر کو منالیا؛ 5 سال بعد صلح ہوگئی
بالی ووڈ انڈسٹری کا سنسنی خیز مقدمہ پانچ سال بعد بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔
کنگنا رناوت بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری یعنی معروف اداکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کی اولادوں کو بطور ہیرو، ہیروئن لانچ کرنے کی ناقد رہی ہیں۔
اس اقربا پروری اور اپنے بچوں کو نوازنے کی روایت کے خلاف آواز اُٹھانے کے دوران کنگنا کئی بار حد سے تجاوز بھی کرگئیں۔
اس مقدمے کا آغاز نومبر 2020 میں ہوا تھا جب معروف قلم کار جاوید اختر نے بے باک اداکارہ کنگنا رناوت پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔
کنگنا رناوت نے بھی اپنے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے صلح صفائی کرنے یا معافی مانگنے کے بجائے مقدمہ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس مقدمے میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مدعی جاوید اختر نے عدالت سے کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا بھی کی تھی۔
کنگنا رناوت جو اب اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک سیاست دان اور قانون ساز اسمبلی کی رکن بھی ہیں نے ایک حیران کن اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا شیئر کی گئی پوسٹ میں کنگنا نے لکھا کہ جاوید اختر صاحب کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے جاری قانونی جنگ ختم ہوگئی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ جاوید جی اور میں نے آج ثالثی کے ذریعے اپنا قانونی معاملہ عدالت سے باہر طے کرلیا ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ جاوید اختر نے نہ صرف معاف کیا بلکہ میری اگلی فلم کے گانے بھی لکھنے کی ہامی بھری ہے۔