Islam Times:
2025-02-25@10:19:53 GMT

یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کی امریکا کو شکست

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کی امریکا کو شکست

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ووٹنگ ان یورپی ممالک کی فتح تھی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں روس کے ساتھ امریکی پیش کش پر فکرمند تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں یو کرین کے معاملے پر یورپی یونین نے امریکا کو شکست سے دو چار کردیا۔ یوکرین پر روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کی گئی قرارداد پر اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں امریکا نے حصہ نہیں لیا، کیونکہ جنرل اسمبلی نے واشنگٹن کی تیار کردہ قرارداد کے متن میں کیف کی حمایت کرنے والے الفاظ شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ووٹنگ ان یورپی ممالک کی فتح تھی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں روس کے ساتھ امریکی پیش کش پر فکرمند تھے۔

اصل امریکی مسودہ 3 پیراگراف پر مشتمل تھا جس میں روس-یوکرین تنازع کے دوران ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا، اور اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے، اور تنازع کے فوری خاتمے اور دیرپا امن پر زور دینا ہے۔ لیکن یورپی ترامیم میں روس کی جانب سے یوکرین پر مکمل حملے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کی ضرورت کا حوالہ دیا گیا اور یوکرین کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

متعدد قراردادوں میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین سے اپنی افواج واپس بلا لے۔ قائم مقام امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ یہ قراردادیں جنگ کو روکنے میں ناکام رہی ہیں، ہمیں ایک قرارداد کی ضرورت ہے جو اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی جانب سے جنگ کے پائیدار خاتمے کے عزم کی نشاندہی کرے۔ امریکا کی جانب سے تیار کردہ ترمیم شدہ قرارداد کے حق میں 93 ووٹ پڑے جبکہ 73 ریاستوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ امریکا قرارداد کا اپنا متن پیش کرتے ہوئے یوکرین اور یورپی اتحادیوں کے خلاف کھڑا ہوگیا جنہوں نے گزشتہ ایک ماہ تک اپنی قرارداد پر مذاکرات کیے، قرارداد کے حق میں 93 ووٹ ڈالے، جب کہ 18 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ 65 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا جنگ کے

پڑھیں:

یوکرین پر امریکی قرارداد، ووٹ دینے والوں میں پاکستان شامل

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)یوکرین روس تنازعہ ختم کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور قرارداد کی حمایت میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔میڈیارپورٹس کے مطبق پاکستان کے متبادل مندوب اور سفیر عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے قرارداد کی حمایت اس لیے کی کیونکہ امن مشترکہ مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن اجتماعی، سب کی شمولیت اور جامع سوچ کے ساتھ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر اور اصول تمام امور بالخصوص امن اور سلامتی سے متعلق معاملات میں مدنظر رہنے چاہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنازعہ اور دیگر تنازعات سے متعلق قرارداد پر پاکستان کی حمایت کی بنیاد لوگوں کے لیے خود ارادیت کے اصول اور خودمختاری کا احترام ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان دھمکی یا طاقت سے کسی علاقہ کو ہتھیانے کا مخالف ہے، یہ وہ اصول ہیں جن کا احترام اور اطلاق پوری دنیا میں بغیر کسی دہرے معیار یا مخصوص امور کے ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اورفرانس کے صدور کی ملاقات‘ یوکرین روس جنگ پر اختلاف کا اظہار
  • یوکرین پر امریکی قرارداد، ووٹ دینے والوں میں پاکستان شامل
  • سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور
  • اقوام متحدہ میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد روس کی حمایت سے منظور
  • سلامتی کونسل، روس مخالف یورپی ترامیم مسترد، امریکی قرارداد منظور
  • اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ پر روس کی حمایت کیلیے امریکی قرارداد مسترد
  • اقوام متحدہ میں یوکرین میں ’امن کی راہ‘ سے متعلق ترمیمی قرارداد منظور
  • یوکرین جنگ: یورپی یونین اور امریکا آمنے سامنے، اقوام متحدہ میں آج اہم ووٹنگ
  • روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر