برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس سنبھالنے کے بعد یورپی ممالک پر تنقید سے واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان تلخیاں بڑھ رہی ہیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے دو روز قبل واشنگٹن کے دورے کے باوجود ٹرمپ نے یورپی یونین پر تنقید کی صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا.

یورپی ممالک کی طرف سے امریکی صدر کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل آیا ہے یورپی کمیشن نے یونین کو امریکہ کے لیے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلیکن امریکی صدر کو اپنے ملک کے لیے ہماری مہربانیوں کا شکر گزار ہونا چاہیے.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی منڈی ہے یہ امریکہ کے لیے ایک اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام یورپی اور امریکی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ان مواقع کو یکساں طور پر محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف مہم چلانے کی .

انہوں نے کہا کہ یونین نے ایک بڑی اور مربوط سنگل مارکیٹ بنا کر امریکہ کو تجارت میں سہولت فراہم کی ہے امریکی برآمد کنندگان کے لیے لاگت کو کم کیا ہے اور 27 ممالک میں متحد معیارات اور ضوابط بنائے ہیں. یورپی کمیشن نے متنبہ کیا کہ یونین امریکی صدر کی طرف سے نئی ٹیکس دھمکیوں کے حوالے سے کسی بھی کسٹم ڈیوٹی کا مضبوطی اور فوری جواب دے گی انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ہمیشہ یورپی کمپنیوں‘ کارکنوں اور صارفین کو بلاجواز محصولات سے محفوظ رکھیں گے.

رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین امریکہ پر مہربان ہے اگر ٹرمپ قواعد پر عمل کرتے ہیں تو تعاون کرنے کے لیے تیار ہیںیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ نے گزشتہ روز یورپ سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی کا اعادہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں یورپ کے ممالک سے محبت کرتا ہوں میں واقعی میں ان تمام ممالک سے محبت کرتا ہوں لیکن سچ پوچھیں یورپی یونین ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی یہی مقصد تھا اور وہ کامیاب ہوئے.

نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ممالک نے ٹرمپ کے اس بیان پر سخت رد عمل دیا ہے اس سے قبل وزیر خارجہ مارکو روبیو کی یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کایا کالس کے ساتھ کل ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی تھی ملاقات کی منسوخی”شیڈیولنگ ایشوز“ کی وجہ سے تھی قبل ازیں بہت سے یورپی راہنماﺅں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر پر بھی تنقید کی تھی جہاں انہوں نے کئی یورپی ممالک اور یورپی یونین کے موقف کی شدید مذمت کی تھی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین یورپی ممالک امریکی صدر نے کہا کہ کہ یورپی انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپی ممالک کو برآمدات9.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مغربی یورپ کو برآمدات میں11.6فیصد، شمالی یورپ کو برآمدات میں17.7 فیصد اضافہ ہوا ، اٹلی، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات بھی بتدریج بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دی

اس اضافے کی وجہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل و ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ پورپی پارلیمان نے اکتوبر2023 میں پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں2027 تک توسیع دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
  • پاکستان کا جمہوری طرزِ حکمرانی پر پختہ یقین ہے: اعظم نذیر تارڑ
  • پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ کر کورٹ میں فائٹس کرنا چاہیے
  • یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
  •  ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈاکٹر فضل حبیب 
  • یورپی یونین میں مضر صحت کیمیکلز سے بنے کھلونوں پر پابندی
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • وسطی یورپی ممالک میں مویشیوں میں منہ کھر کی وبا، سرحدیں بند
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ