2025-02-27@15:02:09 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«کہ یورپی»:

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر کا ایف سی اے 1روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت مزید 3 روپے 72 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، گھریلو 300 یونٹ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتے ہیں، عمران خان کے لیے جیل میں ورزش کرنے والی مشین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...
    بولیویا کے جنوبی شہر یوکلا میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا، بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مسافر...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی...
    جرمنی کے شہر میونخ میں 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ تاریخی مرکز کے قریب پیش آیا، گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور افغان شہری ہے جس نے پناہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اس پر چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔ وزیر داخلہ باویریا نے بتایا کہ انہیں اس بات شبہ نہیں کہ اس واقعے کا تعلق کانفرنس سے ہے، پولیس کا کہنا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کا متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھاکہ کل سے 14 فروری تک ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبز کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی رہنما،ٹریڈ یونینزبھی شریک ہوں گی۔ کراچی: ہیوی...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف  کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سی پی اے پہلی مشترکہ علاقائی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،قانون سازی کیلئے مصنوعی ذہانت کے پہلو پر نظر رکھنا ہوگی،منتخب نمائندوں کا عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہوتا ہے،پاکستان خصوصا لاہور مہمان نوازی کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے ، کانفرنس ہمارے درمیان مزید مضبوط تعاون اور دیرپا دوستی کی بنیاد رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔   اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
    —فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے...
    پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
    اسلام آباد: ملک کے کئی شہروں میں رات کے وقت بارش کا آغاز ہو گیا، جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔ کوہاٹ اور کاٹلنگ میں بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہو گیا، جبکہ مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ لوئر دیر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے دوران نیا بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسی دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی ختم کرنا چاہتی ہے، ہم معاملے پر ہر فورم پر صحافیوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر ایک جوائنٹ کمیٹی بنائی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا انہوں نے کہاکہ ہمیں پارلیمنٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا، ہم نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے  مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33...
    پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے...
    بشری بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔مشعال یوسفزئی نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مشرت چیمہ کا کہنا تاکہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔اس حوالے سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ بشری بی بی کی ترجمانی کے لیے پارٹی کسی کو...
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہے، عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کچے کے...
    وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی۔ وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جھوٹ، سچ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بہت بدنام ہوں مزید نہیں ہونا چاہتا، مذاکراتی ٹیم میں سے کوئی بتا دے اگر میں نے مذاکرات سے روکا ہو، میں تو چاہتا ہوں مذاکرات کا پھیلاؤ بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہورہے ہیں تو یہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی عوام...
    تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے 6 روز قبل تمام ممالک کے حکام کو لاپتا کشتی کے بارے میں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضا ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اسوقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لیکر جائیں گے، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بحث کے بعد ان کو...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لےکر جائیں گے،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ ملک کی معیشت لڑکھڑا رہی ہے ،آئی ایم ایف بار بار اخراجات کم کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اس کے باوجود ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ کردینا کونسی عقل مندی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ اشرافیہ اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے تیار نہیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ہمارے موجودہ حکمراں اشرافیہ کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جو ان...
    شوکت یوسف زئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آدھے وزراء مذاکرات کرنے اور آدھے انہیں سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پارٹی اور بانیٔ پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں...
    پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت...
    اسلام آباد (صباح نیوز) قومی ائر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار تھے،وزیراعظم کی مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے،آئندہ دنوں میں برطانیہ اور یو ایس اے کے لیے بھی پروازوں کا اجرا ہوگا، ہم چاہیں گے کہ قومی ائر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائر لائن...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...
۱