خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہے، عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے، کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سندھ حکومت

پڑھیں:

نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے‘ بیرسٹر سیف

پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات
ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے جب کہ غیر منتخب ٹولہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے مذاکرات ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف
  • تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر سیف
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر محمد علی سیف
  • شکار پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق رکنی اسمبلی زخمی، دو محافظ جاں بحق
  • بیوروکریٹس کی تعیناتی کیخلاف سندھ کی جامعات میں مزید دو روز ہڑتال کا اعلان 
  • عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
  • نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے‘ بیرسٹر سیف