پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوناکشی سنہا کی شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی حقیقت سامنے آگئی
اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی عمرہ ادائیگی کیلیے روانگی کی اے آئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ظہیر اقبال کو احرام جبکہ سوناکشی سنہا کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔
ان تصاویر کو شیئر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ سوناکشی سنہا مسلمان ہوگئیں اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلیے روانہ ہوئی ہیں۔
سوناکشی اور ظہیر کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر جہاز کے اندر کی بنائی گئی ہے۔
حقیقت کیاہے؟
جب ان تصاویر کا بغور جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے کیونکہ ان کے بغور مشاہدے پر سقم نظر آرہا ہے۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل شاہ رخ خان اور گوری کی بھی عمرہ ادائیگی کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔