Daily Mumtaz:
2025-02-13@17:13:27 GMT

جرمنی، افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28  زخمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

جرمنی، افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28  زخمی

جرمنی کے شہر میونخ میں 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق واقعہ تاریخی مرکز کے قریب پیش آیا، گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور افغان شہری ہے جس نے پناہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اس پر چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔
وزیر داخلہ باویریا نے بتایا کہ انہیں اس بات شبہ نہیں کہ اس واقعے کا تعلق کانفرنس سے ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور وہ نہیں سمجھتے کہ اس سے مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ سیکورٹی کانفرنس کے مقام سے 1.

5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لائٹس کی وجہ سے راچن رویندرا کا زخمی نہیں ہوئے، طیب طاہر

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر طیب طاہر کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا زخمی ہونا کھیل کا حصہ تھا ،یہ تاثر درست نہیں کہ لائٹس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا، سیریز چیمپئینز ٹرافی کیلئے تیاری میں معاون ثابت ہوگی، ہمارے کوچز اندازہ لگا رہے ہیں کہ غلطیاں ہم نے کس شعبے میں زیادہ کیں۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل

مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ صرف بابراعظم ہی نہیں، ہر کھلاڑی کی کارکردگی اہم ہوگی، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ بہت اہمیت حاصل کر کے ایا فتح پا کر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات دباؤ کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے،کسی بھی کھلاڑی کا  بیٹنگ میں کوئی نمبر نہیں ہوتا، جو ذمہ داری دی جائے اسے ادا کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمن شہر میونخ میں مشتبہ کار ’حملہ‘، درجنوں افراد زخمی
  • جرمنی میں افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی
  • جرمنی: تیز رفتاکارسوار نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا
  • جرمنی؛ افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا
  • کراچی: پولیس نے چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی
  • لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
  • قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکا ، 25 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
  • لائٹس کی وجہ سے راچن رویندرا کا زخمی نہیں ہوئے، طیب طاہر
  • افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ،17 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی