ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں‘ شوکت یوسف زئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ تھوڑا خاموش ہو جائیں، مگر وہ خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فواد چوہدری پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاکستان میں معاشی انقلاب، فواد چوہدری بمقابلہ شعیب شاہین، اصل معاملہ کیا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews wetalk آشیر باد بارشیں خشک سالی شعیب شاہین شہباز شریف فواد چوہدری معاشی انقلاب نواز شریف وی ٹاک وی نیوز