مکہ مکرمہ کے میوزیم میں قرآن مجید کی 14 سو سالہ تاریخ پیش کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے انٹرویوں میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔
حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔
یہ قرآن کے بارے جاننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے بہترین تجربہ ہے، جسے دیکھنے والا اس مقدس کتاب کی عظمت اور عربی خطاطی کی خوبصورتی کو محسوس کر سکے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 2942 ڈالر کی سطح پر آگئی، فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 9ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 174روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔