نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر کا ایف سی اے 1روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت مزید 3 روپے 72 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، گھریلو 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا، اطلاق پری پیڈ صارف، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر  بھی ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایف سی اے

پڑھیں:

زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

اسلام آباد:

پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے  بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے ریلیف کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ  فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی  ملے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا اور دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

نیپرا کو اس حوالے سے لکھے گئے خط کے مطابق فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300 تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے ان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا کی دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل
  • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری
  • زرعی ٹیوب ویل، 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان
  • زرعی ٹیوب ویل، 300 یونٹ بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
  • زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری
  • بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
  • بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • بجلی سستی کئے جانے کا امکان
  • کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان