لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف  کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم سیاہ پر نہ لا سکی۔

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس میں وفات پانے والے کارکنان کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین وکارکنوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، جنہیں کسی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ماضی کی ایک نااہل کی حکومت میں مسلم لیگ (ن)نے مشکل دور دیکھا،عدالتوں، کچہریوں اور تھانوں میں پارٹی قائدین و کارکنان موجود رہتے تھے ، اگر اس مشکل وقت میں پارٹی کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو خزاں کے بعد بہار نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی گرفتاری سب کے سامنے ہے، ہمارے لیڈران کو جب پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ اسپیکروں پر ہوٹر بجائے جاتے تاکہ کوئی میڈیا سے بات نہ کرلے اور اپنی بے گناہی کا عوام کے سامنے اظہار نہ کر سکے اور انہیں نہ بتا سکے کہ جو کچھ ان کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے وہ پی ٹی آ ئی حکومت کی سازش ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے ،وہ لوگ جو دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتے تھے اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے ، آج وہ خود چوری اور کرپشن کے مقدمات میں جیلوں میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اگر کارکنان ہماری قوت نہ بنتے تو ہماری پہچان نہ بنتی آج ہمارے لیے غم کی گھڑی ہے عشروں تک پارٹی کی خدمت کرنے والے کارکنان چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ اور کاوش سے ہی پارٹیاں زندہ رہتی ہیں اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو خزاں کے بعد بہار نہ آتی، ایسے کارکنان جو پارٹی کو خون پسینہ دیتے ہیں ہماری ذمہ داری ہے ان کا اور ان کے خاندانوں کا خیال رکھیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کارکنان سے کہتا ہوں ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں نہ کوئی ایم این اے ہو نہ کوئی ایم پی اے ہو اور وہ کارکنان کی خدمت پر ڈیٹا اکٹھا کرے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ

پڑھیں:

ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،ترجمان

ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا پر اپنی جماعت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بعض عناصر سوشل میڈیا پر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے، جہاں مختلف آرا اور مباحثہ جمہوری روایات کا حصہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایم کیو ایم کی قیادت متحد ہے اور موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور شرانگیزی کا شکار نہ ہوں۔ایم کیو ایم نے صحافتی اداروں سے درخواست کی کہ وہ جماعت سے متعلق کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں تاکہ بے بنیاد خبروں سے عوام میں انتشار نہ پھیلے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا یوم سیاہ مہنگائی میں کمی یا سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیخلاف تھا؟ وزیر اطلاعات
  •  صوابی جلسے میں عدم دلچسپی والے عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی:جنید اکبر 
  • پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا، عطا تارڑ
  • ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،ترجمان
  • میرپور خاص، تحریک انصاف کے یوم سیاہ پر ڈویژنل صدر آفتاب قریشی گرفتار
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکا کارکنان کو خراج عقیدت، آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کی تجویز
  • عمران خان کی یوم سیاہ کی کال پنجاب میں ناکام، مہربانو ملتان میں گرفتار
  • پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے میئر کراچی کی زیرسرپرستی کرپشن کی داستان سے پردہ اٹھادیا
  • عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں استحکام کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ