کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے گا ۔ آئی ایم ایف کے ماہرین کی جانب سے نجکاری اورٹیکس اہداف میں ناکامی پرتحفظات کا امکان ہے تاہم پاکستان کوکچھ بحث مباحثے اوریقین دہانیوں کے بعد ایک ارب ڈالرکی قسط مل جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی استحکام پرزوردیا جائے گا جبکہ تیزی سے اقتصادی ترقی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی کیونکہ ماضی میں جب بھی ایسی کوشش کی گئی ہے تواسکا نتیجہ بحران کی صورت میں نکلا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد دوسرا بڑا چیلنج یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کی سہولت کا جائزہ ہوگا جس نے صنعتکاروں کوپریشان کیا ہوا ہے۔

پاکستان کویہ سہولت 2014 میں ملی تھی جس کے بعد برآمدات میں ایک سو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ 2023 میں اس سہولت میں 2027 تک توسیع کردی گئی تھی تاہم کچھ عرصہ قبل یورپی یونین نے اسکے جائزے کا اعلان کر دیا تھا جس نے صنعتکاروں کوپریشان کرڈالا ہے۔ یورپی یونین کے وفد کی جانب سے منفی جائزے کی صورت میں ٹیکسٹائل سیکٹربحران کی زد میں آجائے گا اوراسکی سرمایہ کاری کوخطرات لاحق ہوجائیں گے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ کپاس کی ملکی پیداوارمیں ہدف کے مقابلہ میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے ٹیکسٹائل کے شعبہ نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تقریبا دوارب ڈالرکی کپاس اوردھاگہ درآمد کرلیا ہے جس پربھاری زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں کپاس اوردھاگے کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی جننگ فیکٹریوں سے خریداری میں پینتیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت کپاس کی پیداوارمیں اضافہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے جبکہ آئی ایم ایف اورپورپی یونین کے جائزوں کی کامیابی کے لئے بھرپورکوشش کرے کیونکہ دونوں یا کسی ایک بھی جائزے کی ناکامی کی صورت میں ملک وقوم کوبھاری قیمت چکانی پڑے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں زاہد حسین نے یورپی یونین آئی ایم ایف کی جانب سے کا جائزہ کہا کہ

پڑھیں:

کرم :پاراچنارمین شاہراہ اور پاک افغان بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند

پاراچنارمین شاہراہ  اور پاک افغان خرلاچی بارڈر گزشتہ 129 روز سے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے جس کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ضلعی انتظامیہ کا علاقے میں دیرپا امن قائم کرتے ہوئے بنکرز مسماری کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 48 بنکرز مسمار کئے گئے ہیں۔پارا چنارمیں راستوں کی بندش کے نتیجے میں 5 لاکھ سے زائد آبادی ضلع میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔اوورسیز پاکستانی اور طلبہ و طالبات گزشتہ چار ماہ سے راستوں کے کھلنے کے منتظر ہیں، ضلع میں  پٹرول اور ڈیزل کی قلت ہے، پبلک ٹرانسپورٹ، کاروباری مراکز، اور اے ٹی ایم مشینز مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث عوام کو مواصلاتی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ موبائل سنگلز اور سلو انٹرنیٹ کے باعث روزمرہ کے امور مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں بگن کے مقامی لوگوں کے مطابق بگن متاثرین کو ابھی تک کسی قسم کا ریلیف پیکج نہیں ملا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں اب تک 48 بنکرز مسمار کئے جا چکے ہیں، حکومت اور فریقین کے درمیان جرگوں اور مذاکرات کا سلسلہ یکم جنوری سے جاری ہے۔جرگہ ممبر ملک عنایت نے کہا کہ اب تک حکومت اور فریقین کے درمیان کئی نشستیں برخاست ہوچکی ہے اسلام آباد ، پشاور اور کوہاٹ میں پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے اہم نشستیں ہوئی لیکن کوئی ختمی نتیجہ نہیں نکلا۔ملک سلیم خان کے مطابق آنے والے دو دن میں ایک بار پھر اہم جرگہ منعقد ہوگا جس میں امن و امان کو درپیش رکاوٹیں اور امن معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش
  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال، کل بلوچستان میں یومِ سوگ کا اعلان
  • کرم :پاراچنارمین شاہراہ اور پاک افغان بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند
  • موٹیویشنل سپیکرز اور میاں زاہد اسلام کی نئی کتاب
  • اوپن لیٹر لکھنا ڈگیوں میں بیٹھ کر ملنے جانے سے زیادہ معتبرہے،پنجوتھہ
  • کراچی میں خونی ڈمپر نے کئی گاڑیوں کو روند دیا، میاں بیوی اور نوجوان جاں بحق
  • ٹی 20 رینکنگ: عقیل حسین ٹاپ بولر، بابر اور رضوان کی درجہ بندی میں کمی
  • ماورہ حسین اور امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے؟ افواہیں سرگرم
  • حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکیج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ