Daily Ausaf:
2025-02-25@13:11:02 GMT

بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہےنیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ججز سنیارٹی تنازع پر عدالت عظمیٰ میں دوسری درخواست دائر

اسلام آباد (آن لائن)5 ججز کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی عدالت عالیہ کے ججز کی سنیارٹی کا معاملہ عدالت عظمیٰمیں چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بار نے درخواست میں استدعا کی عدالت عظمیٰ قرار دے صدر مملکت کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست عدالت عظمیٰمیں دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے بھی عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی بلوں میں 21 ارب کی اووربلنگ ہونے اور افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف
  • مسابقتی کمیشن کا کارٹلائزیشن کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان سنگین مذاق ہے.شہری اور صارفین حقوق کی تنظیمیں
  • بجلی سستی کئے جانے کا امکان
  • کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
  • حکومت کی جانب سے بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے پر کام جاری
  • وفاقی حکومت کا آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے کا منصوبہ
  •  بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے پر کام جاری
  • ججز سنیارٹی تنازع پر عدالت عظمیٰ میں دوسری درخواست دائر