دورہ نیوزی لینڈ : بڑے سٹارکھلاڑیوں کی چھٹی، نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا
سندھ حکومت کی جانب سے کل 17 اپریل بروز جمعرات تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 17 اپریل کو تعطیل کا اعلان کردیا، صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے ایک حلقے میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب کے باعث چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے یہ نشست سیاستدان نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جو فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) منتخب ہوئے تھے۔
یہ حلقہ پی پی پی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پارٹی نے لگاتار انتخابی چکروں میں عمرکوٹ میں مضبوط قدم جمائے رکھے ہیں۔اس سے قبل سندھ حکومت نے 4 اپریل کو مرحوم وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
چھٹی کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی لازوال میراث اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، کارپوریشنز، اور صوبائی دائرہ اختیار کے تحت مقامی کونسلوں نے، ضروری خدمات میں مصروف افراد کے علاوہ، 4 اپریل کو چھٹی منائی تھی۔