پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں پیش آنے والا دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور ہماری پالیسیوں کا شاہکار ہے۔

اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کے لیے پالیسی ناگزیر ہے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟

اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت ہماری پارلیمنٹ جعلی ہے، ضروری ہے کہ ملک میں فری اینڈ فیئر انتخابات کرائے جائیں۔ عید کے بعد اس حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں رکاوٹوں کی کوئی پرواہ نہیں، اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا صوبہ اس وقت حالت جنگ میں ہے، اور ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ ہمیں صوبے میں امن چاہیے۔

اس موقع پر اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہے، خارجی اور اندرونی پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دارالعلوم حقانیہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگرد کی لہر کس حد تک خطرناک ہے۔

انہوں ںے کہاکہ صوبے کے ہر ضلع میں دہشت گردوں کی تنظیمیں موجود ہیں، اور کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں جے یو آئی س کے سربراہ حامد الحق حقانی کی نماز جنازہ ادا، مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا سمیع الحق شہید کے فرزند مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسد قیصر دارالعلوم حقانیہ دہشتگردی واقعہ مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق میاں افتخار وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دارالعلوم حقانیہ دہشتگردی واقعہ مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق میاں افتخار وی نیوز دارالعلوم حقانیہ میں انہوں نے کہاکہ

پڑھیں:

دہشتگردی ایک عالمی چیلنج،دنیا پاکستان سے بھرپور تعاون کرے، وزیرداخلہ کی امریکی وفد سے گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے ، وفد میں کانگریس مین جیک برگ مین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو امریکہ میں پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی اور باقی دنیا کے درمیان دیوار کی طرح کھڑا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کا اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی عالمی تناظر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا دورہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے میں اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ایرک میئر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

وزیر داخلہ نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی وفد کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مکمل تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جون میں اسلام آباد میں ہونے والا انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

امریکی کانگریس کے وفد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بہت باصلاحیت اور محنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی وفد پاکستان دہشتگردی محسن نقوی وزیرداخلہ

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ چینز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات
  • فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، محمد اورنگزیب
  • فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ
  • امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • دہشتگردی ایک عالمی چیلنج،دنیا پاکستان سے بھرپور تعاون کرے، وزیرداخلہ کی امریکی وفد سے گفتگو
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے