دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرکپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کیا گیا ہے، کپتان محمد رضوان کے آرام کرنےکی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغورکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کر لیا گیا۔ کپتان رضوان کے آرام کرنے کی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغور کیا جارہا ہے۔
قومی اسکواڈ میں 8 سے9 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم، حارث روف، فخر زمان، ڈراپ ہونگے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امام الحق، طیب طاہر، کامران غلام کو ڈراپ ہوں گے، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفات منہاس ٹیم کا حصہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق عرفان خان نیازی ٹیم کا حصہ ہونگے، زمان خان، محمد وسیم، عباس آفریدی، جہانداد خان کوموقع مل سکتا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آغا سلمان، ابرار احمد اور عمیر بن یوسف موقع مل سکتا ہے، نئے کھلاڑیوں حسن نواز، علی رضا، عبدالصمد شامل ہونگے۔
چیئرمین پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلیکٹرزسےملاقات
چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرچیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلیکٹرز سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سلیکٹرزکو مستقبل کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم تیارکرنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرزنے اکیڈمی میں سرجوڑلیے، نئےکھلاڑیوں کو آزمانے پراتفاق کیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ میں 8 سے 9 کھلاڑیوں کوآزمایا جائے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت محسن نقوی کوملے گی
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔
چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں اجلاس ہوگا۔ جس میں محسن نقوی کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
اجلاس میں بھارت کی میزبانی میں رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کے وینیو کا بھی فیصلہ ہوگا، پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
راولپنڈی:لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 20ویں پی ایس ایل نصف سنچری مکمل کی۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 یا اس سے زائد ففٹیز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے یہ سنگ میل محمد رضوان کے ہمراہ حاصل کیا ہے جنہوں نے بھی پی ایس ایل میں اب تک 20 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ لیگ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 30 سے زائد ففٹیز بنائی ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے کھلاڑی:
بابر اعظم (پشاور زلمی) – 33
محمد رضوان (ملتان سلطانز) – 20
فخر زمان (لاہور قلندرز) – 20
شعیب ملک (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 15
کولن منرو (کراچی کنگز) – 13