پشاور:

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلیے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ: خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پؑڑھیں: خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں حروف تہجی کی ترتیب سے چانسلرز کی تعیناتی، لمحہ فکریہ ہے

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دور میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کے بعد دوبارہ تقرریوں کا عمل شروع کردیا تھا۔

مقدمے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ خیبرپختونخوا سپریم کورٹ وائس چانسلرز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، گندم کاشتکاروں کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج منظور
  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولز میں مفت بیگز،کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ
  • وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ: خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
  • پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواستیں خارج
  • پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواستیں خارج
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ایک بار پھر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف، ملک سے صوبے کا رابطہ بند کرنے پر غور