جدید منصوبے آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ ،بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلبہ سے بھی ملاقات ،طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین
سخت اور موثر تربیت ہی ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ پاکستان آرمی کی نمایاں خصوصیت ہے ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بہاولپور کور میں گفتگو
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جدید منصوبے تعلیم، آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے ان کی بے لوث لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سخت اور مؤثر تربیت ہی ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ پاکستان آرمی کی نمایاں خصوصیت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سی آئی ایم ایس)، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ارینا کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید منصوبے طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاریوں کو فروغ دینے کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں۔آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور نوجوانوں کی تعلیم و ترقی میں پاک فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ اپنی مہارتوں میں اضافہ کرکے قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔قبل ازیں بہاولپور آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شہدا اور غازی ہمارا فخر، آزادی اور امن، بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ: آرمی چیف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں جب کہ آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے میڈلز تقسیم کیے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں سینیئر فوجی حکام اور اعزاز حاصل کرنے والے جوانوں اور افسروں کے خاندانوں نے شرکت کی۔ افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جرات اور بہادری کے پیکر، شہداء کے اہلخانہ کی ثابت قدمی اور عزم بھی قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز کے دوران دہشتگردی کے خطرات اور کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت، کوششیں اور غیرمتزلزل عزم قابل تعریف ہیں۔