پنجاب فوڈ اتھارٹی — فائل فوٹو

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔

اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں  کے بعد غیر معیاری تیل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنجاب فوڈ اتھارٹی

پڑھیں:

یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگاہونے کا امکان،بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاریاں،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔

(جاری ہے)

شرح تبادلہ میں اتار چڑھاو¿ کے باعث یکم مارچ سے شروع ہونے والے 15 دنوں کیلئے جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان کیاتھا۔ 16 فروری سے 28 فروری تک کی مدت کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کمی کر دی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لٹر پٹرول کی قیمت 1 روپیہ کمی کے ساتھ 256روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 4روپے کمی سے 283روپے 97 پیسے ہو گئی تھی ۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ہونے سے 171روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 25 پیسے کمی سے 155روپے 81 پیسے ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شام: متحارب گروہوں میں لڑائی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ
  • خیبر پختونخوا میں رمضان کے پیش نظر گوشت کا ہفتہ وار ناغہ ختم
  • خیبرپختونخوا میں رمضان کے پیش نظر گوشت کا ہفتہ وار ناغہ ختم
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں  ہلکی اور تیز بارش
  • مقبوضہ کشمیر، سول سوسائٹی کا بھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
  • یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد
  • مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ
  • مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش