پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
انہوں نے کہا کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں مکمل کردیئے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور آسان کاروبار کےلئے قرض چاہیے، نوجوانوں کو پٹرول بم،غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو شعور آچکا ہے، نوجوانوں نے جلاؤگھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کےلئے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں، ایک ماں ہمیشہ اپنے بچوں کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہے، کوئی ماں اپنے بچوں کو حوالات اور جیلوں میں نہیں دیکھنا چاہتی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ریکارڈ مریم نواز نے ایک
پڑھیں:
مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب ترکیہ میں آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔