سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے حال ہی میں جنوبی کشمیر کے کوکرناگ اور پلوامہ میں تعینات فورسز کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کوکرناگ میں تعینات سی آر پی ایف کی 164 بٹالین ہیڈکوارٹر کے اپنے دورے کے دوران فعال اقدامات اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر زور دیا۔ انہوں نے سی آر پی ایف اور بھارتی فوج کے درمیان زیادہ ہم آہنگی اور رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کے مزاحمتی جذبے کو دبانا ہے۔

دریں اثنا، وائٹ نائٹ کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے فوجیوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے راجوری کا دورہ کیا۔ یہ دورہ بھی یہی بات ظاہر کر رہا ہے کہ بھارتی فورسز جموں خطے کے اضلاع راجوری، پونچھ وغیرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے کریک ڈاﺅن کی کارروائیوں کو موثر و مضبوط بنانے کیلئے رام بن کے دھرمنڈ فوجی چھاونی میں ایک اہم اجلاس کیا۔ سول سوسائٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی ان تمام تیاریوں کا مقصد مقامی مزاحمت کو کچلنا، اختلاف رائے کو خاموش کرنا اور متنازعہ علاقے پر غیر قانونی بھارتی کنٹرول کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے جہاں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کسی کی بھی جان، عزت و آبرو اور املاک محفوظ نہیں۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ایک منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی بھارتی کارروائیوں کا نوٹس لے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سول سوسائٹی کے نے کہا کہ انہوں نے فورسز کی

پڑھیں:

کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، رہنما حریف کانفرنس

کراچی:

کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

اقرا یونیورسٹی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام "مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ اور ماحولیاتی مسائل" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے موجودہ مسائل کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔

سیمینار میں اہم خطاب کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کیا اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی نے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں اور اپنے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت ان کی آواز کو دبا رہی ہے۔

غلام محمد صفی نے اس بات پر زور دیا کہ اب اس مسئلے کو حل کرنے کا وقت آ چکا ہے اور ظلم و ستم کا سلسلہ بہت ہو چکا ہے۔

سینئر ممبر آل پارٹی حریت کانفرنس الطاف حسین وانی نے اپنے خطاب میں کشمیر تنازع کے ماحولیاتی اثرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیر میں ماحولیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن کا اثر پورے خطے پر پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر ہما ریاض ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کی زندگیاں قربان ہو رہی ہیں اور ان کے والد نے کشمیر میں جہاد کیا تھا، جہاں انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی مائیں اپنے شہیدوں کے ساتھ روتی ہیں۔

سیمینار کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے گی اور ان کے مسائل کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔

اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے اور بھارت کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجہ کیا ہے؟ بہروز سبزواری نے لڑکیوں کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا
  • عمر عبداللہ کو دفعہ 370 کے حوالے سے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا سامنا
  • اقراء یونیورسٹی کراچی میں ”مقبوضہ کشمیر میں فوجی جماؤ اور ماحولیاتی مسائل” کے عنوان سے سیمینار
  • کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، رہنما حریف کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال بھارتی وزیر داخلہ کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے
  • بھارت کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا، حریت کانفرنس
  • محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر میں شراب پر پابندی کی دستخطی مہم میں شامل ہوئیں
  • ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جے یو آئی کوئٹہ
  • ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں 7خوارج جہنم واصل