اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا،مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں۔ مجھے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجودمیرے خلاف کیس درج کرلئے گئے۔ میرے خلاف بے بنیاد کیس درج کئے گئے ہیں ۔کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی ہے۔غریب کی مشکلات کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ رمضان آنے والا ہے مگرملک میں غریب تباہ ہوگیا۔ لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس نہیں آتی ہے اورنہ بجلی نظرآتی ہے۔ راولپنڈی کی بیشتر سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں ۔میں ایک بات انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی کی سڑکوں کو کھولا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔ کیونکہ شدید ٹریفک جام کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام رہی تھی شہری کی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک میں غریب کا بھلا کردیں اور بند کئے گئے راستے کھولیں تاکہ عوام کو تھوڑا سا ریلیف ملے۔کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں۔جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیس کی
پڑھیں:
سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن جاری ہے۔
دنیا بھر سے بہترین خدمات سر انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک ہے، کنونشن کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر بھی کنونشن میں شریک ہیں، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، سینیٹرز، ارکان پارلیمنٹ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی اوورسیز کنونشن میں موجود ہیں، کنونشن میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: چیئرمین او پی ایف
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ تقریب میں دنیا بھر سے آئے تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شریک ہیں، وزیراعظم نے پروگرام کیلئے خصوصی وقت دیا، کنونشن کیلئے وزیراعظم نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے 160 ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، اوورسیز پاکستانیز ہمارے سر کا تاج ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور چہرہ ہیں۔
سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف کا مکمل تعاون حاصل رہا، کنونشن کے شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام آرمی چیف کی طرف سے کیا گیا ہے۔
Post Views: 1