WE News:
2025-02-27@15:20:35 GMT

رمضان کے بعد نواز شریف کا سیاسی منصوبہ سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

رمضان کے بعد نواز شریف کا سیاسی منصوبہ سامنے آگیا

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کا جلسے کرنے کا مقصد عوامی رابط مہم ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے سے ہماری جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مصروف تھی ۔رمضان المبارک کے بعد نواز شریف ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کریں گئے ،پنجاب میں ہونے والے جلسوں میں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شرکت کریں گئی۔

ناروال کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا جس میں عوام خود آئی وہاں پر عوام کا جوش جذبہ بھی دیکھنے والا تھا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ، پاکستان کی عوام کسی منفی سیاست کے حامی نہیں ہیں عوام نہیں چاہتی اس احتجاج اور دھرنوں والی سیاست ہو اور ملک کا وقت ضائع ہو

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔

ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورۂ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔وزیرِ اعظم تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِ اعظم پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔وزیرِ اعظم کو اس موقع پر یادگار پر تعمیر کردہ ازبکستان کی 3000 سالہ تاریخ کی منبت کاری کا دورہ کروایا جائے گا اور بریفنگ دی جائے گی۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل  25 فروری, 2025

وزیر اعظم ازبک صدر  شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا، ملاقات کے بعد پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ آئینی بنچ

پاکستان اور اُزبکستان کی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے مابین تعاون کو بڑھانے کیلئے تاشقند میں پاکستان اور اُزبکستان بزنس فورم کا انعقاد بھی ہوگا جس میں وزیرِاعظم شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔وزیرِاعظم اُزبکستان کی تعمیری صنعت کے مشاہدے کیلئے تاشقند میں قائم ٹیکنو-پارک کا دورہ بھی کریں گے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے دورہ ازبکستان میں پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔

جرمن فٹبالر میسوٹ اوزل ترک صدر اردوان کی جماعت میں شامل

قبل ازیں وزیراعظم کو آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم  یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟تفصیلات سب نیوز پر
  • نواز شریف کی ماڈل ٹاون آمد، پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر مشاورت
  • نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، رہنما ئوں کا خیبرپختونخوا کے دوروں کا مشورہ
  • نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی
  • مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دیدی
  • مریم نواز کی تشہیری مہم تنقید کی زد میں کیوں؟
  • مریم نواز کا بڑا اقدام، پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا
  • پاکستان میں بھی سماجی بہبود کے جدید سینٹرز قائم کریں گے:وزیر اعظم
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے